ٹیگ محفوظات

اسپاٹ فکسنگ

سلمان بٹ نے بھی کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

گزشتہ روز پاکستانی تیز گیند باز محمد عامر کی جانب سے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کیے جانے کے بعد سلمان بٹ نے بھی پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ سلمان بٹ کے وکیل یاسین پٹیل نے بتایا کہ ان کی قانونی ٹیم لارڈز ٹیسٹ…

متنازع انٹرویو؛ یاسر حمید پر پابندی و جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز یاسر حمید کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی برطانوی اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' کو اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد دیے گئے انٹرویو کے ضمن میں لگائی گئی ہے۔ اس انٹرویو میں یاسر حمید نیوز آف دی ورلڈ…

عامر کی پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں قصور وار ٹھہرائے گئے پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر نے پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ محمد عامر نے نجی پاکستانی ٹی وی چینل 'جیو نیوز' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکیل شاہد…

اسپاٹ فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

5 فروری کو دوحہ میں تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیے جانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے خلاف دائر کردہ اسپاٹ فکسنگ کیس پر…

اسپاٹ فکسنگ فیصلہ: تینوں کھلاڑیوں پر پانچ، پانچ سال کی مکمل پابندی

بالآخر طویل انتظار کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے اسپاٹ فکسنگ قضیے کا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے تحت سلمان بٹ پر 10 سال، محمد آصف پر 7 سال اور محمد عامر پر 5 سال تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ واضح رہے…

اسپاٹ فکسنگ: پاکستانی کھلاڑی قصور وار قرار

مبینہ طور پر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تین پاکستانی کھلاڑیوں پر برطانوی پراسیکیوٹرز نے رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ اور دو تیز گیند بازوں محمد آصف اور محمد عامر کو گزشتہ سال ماہ اگست میں…

اسپاٹ فکسنگ معاملے کی پوری تحقیقات سامنے لائیں گے: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ہارون لورگاٹ نے 5 فروری کو پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے آئی سی سی کے ٹریبونل کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسپاٹ فکسنگ کے معاملات کی تمام تفصیلات سامنے لانے کا وعدہ کیا ہے۔ ملبورن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ فیصلہ مؤخر

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اسپاٹ فکسنگ مقدمے میں شامل تین پاکستانی کرکٹرز کا فیصلہ 5 فروری تک مؤخر کر دیا ہے اور ان پر عائد معطلی کی پابندی برقرار رکھی ہے۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھ روزہ سماعت کے بعد کوئی فیصلہ سامنے نہیں…