ٹیگ محفوظات

اسپاٹ فکسنگ

سلمان بٹ کی گالم گلوچ کی وجہ سے نو بال کر بیٹھا، محمد آصف کا عدالت میں بیان

پاکستان کے تین کھلاڑیوں کے خلاف برطانوی عدال میں جاری مقدمے کی کارروائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور سماعت کے بارہویں روز تیز گیند باز محمد آصف نے گزشتہ سال لارڈز ٹیسٹ کے دوران اپنی بدنام زمانہ نو بال کا ذمہ دار اُس وقت کے کپتان سلمان بٹ کی…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ؛ سلمان بٹ وکیل استغاثہ کے ہاتھوں کلین بولڈ!

وکیل استغاثہ نے تین روز کی جرح مکمل کر کے مقدمے کے اہم فریق سلمان بٹ کو کلین بولڈ کر دیا ہے، اور عدالت کو بتایا کہ سابق کپتان ہی پاکستانی ٹیم میں اسپاٹ فکسنگ کے معاملات کو کنٹرول کرتے تھے اور خصوصاً نوجوان و باصلاحیت کھلاڑی محمد عامر ان کی…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ ڈرامائی مرحلے میں داخل، سلمان بٹ کے لیے دفاع مشکل ہو گیا

برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر کھیل کے دوران دھوکہ دہی و بدعنوانی کا دائر مقدمہ ڈرامائی موڑ لیتا ہوا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سابق کپتان سلمان بٹ کے لیے اپنا دفاع کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ…

مظہر مجید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2010ء کا ایک میچ فکس کرنے کا کہا تھا؛ سلمان بٹ

اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ایجنٹ مظہر مجید نے 2010ء کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کو فکس کرنے کے لیے کہا…

آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے اسپاٹ فکسر ہیں؛ باسط علی

پاکستان کے سابق ٹیسٹ بلے باز باسط علی نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ مقدمے میں مظہر مجید کے بیانات میں صرف ایک سچ ہے، کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی سب سے بڑے میچ فکسر اور اسپاٹ فکسر ہیں۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے باسط…

پاکستانی کھلاڑیوں پر الزامات ثابت ہوئے تو کیا ٹیسٹ کے نتائج پر اثر پڑے گا؟

پاکستان کےکھلاڑی سلمان بٹ اور محمد آصف مبینہ اسپاٹ فکسنگ پر لندن کی عدالت میں مقدمہ بھگت رہے ہیں اگر ان پر الزامات ثابت ہوئے اور سزا ملی تب بھی جن مقابلوں میں اسپاٹ فکسنگ کا یہ گندا کھیل کھیلا گیا ہے کیا اُن کے نتائج باطل قرار دیے جائیں گے؟…

کسی کو بے ایمانی پر نہیں اکسایا، سلمان بٹ؛ مظہر مجید کے 27 بینک کھاتے ہیں؛ پولیس

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے محمد آصف اور محمد عامر کو بے ایمانی کرنے کے لیے اکسایا تھااور جان بوجھ کر نو بالز کروائیں، جبکہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سلمان بٹ نے ان پر کبھی نو بالز کے لیے دباؤ نہیں…

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پاکستان کے خلاف ایک گہری سازش ہے: راشد لطیف

پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پاکستان کے کھلاڑیوں کے خلاف ایک گہری سازش ہے جس میں مبینہ سٹے باز مظہر مجید اور خفیہ صحافی مظہر محمود نے مرکزی کردار ادا کیا۔ انہوں سے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ لندن میں…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: وکیل صفائی کی زبردست جرح، فون ہیک کرنے کے الزامات

برطانیہ کی عدالت میں پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف دھوکہ دہی و بدعنوانی کے مقدمے کی سماعت کے چھٹے روز تیز گیند باز محمد آصف کے وکیل نے استغاثہ کے اہم ترین گواہ اور اسکینڈل کو بے نقاب کرنے والے مصالحہ اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' کے سابق صحافی مظہر…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ: اوول ٹیسٹ ہارنے کے لیے بھارتی سٹے باز کی ایک ملین ڈالرز کی پیشکش

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار اور سٹے باز مظہر مجید کو پاکستان کے گزشتہ دورۂ انگلستان میں ایک بھارتی سٹے باز کی جانب سے پیشکش کی گئی تھی کہ اگر اوول میں کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ پاکستان ہار جائے تو ایک ملین ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ ٹیسٹ بعد…