ٹیگ محفوظات

سری لنکا جنوبی افریقہ 2014ء

سر منڈاتے ہی اولے پڑے، ڈکویلا کو پہلے ہی ٹیسٹ میں جرمانے کا سامنا

سری لنکا کے نو آموز وکٹ کیپر نیروشان ڈکویلا کو اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے کیونکہ انہوں نے ایک ایسا کیچ پکڑنے کا دعویٰ کی جو درحقیقت ان کے دستانوں میں پہنچنے سے پہلے ہی گرگیا تھا۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو…

جنوبی افریقہ کی نظریں تاریخی کامیابی اور نمبر ایک پوزیشن پر

جنوبی افریقہ دنیائے کرکٹ کی ایک بہت بڑی قوت ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اس نے خود کو ہر طرز کی کرکٹ میں منوایا ہے لیکن 'لنکا ڈھانا' ایسا کام ہے، جو پروٹیز سے آج تک نہیں ہو سکا۔ گزشتہ 20 سالوں میں آسٹریلیا سے لے کر انگلستان اور پاکستان سے لے…

چندیمال ٹیسٹ دستے سے بھی باہر، 'اے' ٹیم میں تنزلی

کچھ عرصہ قبل دنیش چندیمال کو سری لنکا کرکٹ کا مستقبل سمجھا جا رہا تھا، یہاں تک کہ مستقبل کے کپتان کی حیثیت سے تیار کرنے کے لیے انہیں ٹی ٹوئنٹی میں قیادت تک سونپ دی گئی لیکن بدترین بیٹنگ فارم نے انہیں اب ٹیسٹ کرکٹ سے بھی باہر کردیا ہے۔…

ہاشم آملہ کے عہد کا کامیاب آغاز، گال کا معرکہ جیت لیا

جنوبی افریقہ نے 14 سال کے طویل عرصے کے بعد سری لنکا کی سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ جیت لیا اور اس کے ساتھ ہی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ لیکن اس کے باوجود بال ٹمپرنگ کے الزام نے اس کی اس یادگار فتح کو گہنا دیا ہے۔…

"۔۔۔۔ ہیرا پھیری سے نہ جائے،" جنوبی افریقہ کی ایک مرتبہ پھر بال ٹمپرنگ

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز جب ڈیل اسٹین کے سامنے سری لنکا کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہی تھیں۔ ڈیل اسٹین قہر برسا رہے تھے اور سری لنکا کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں دے کر سر جھکائے میدان سے لوٹ رہے تھے۔ اس مرحلے پر جب چائے کے وقفے پر…

استرا تیار رکھیں جناب!

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ گال میں جاری ہے اور پہلا دن ڈین ایلگر کے نام رہا۔ جنوبی افریقہ کے نوجوان اوپنر نے مختصر کیریئر کی دوسری سنچری 162 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے مکمل کی اور پھر بھرپور…

گال ٹیسٹ ، ہاشم آملہ کے عہد کا آغاز

گال کے تاریخی قلعے کے سامنے واقع میدان میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ پروٹیز اوپنر ڈین ایلگر کی شاندار سنچری اور آخری سیشن میں میزبان گیندبازوں کی عمدہ واپسی کے ذریعے شروع ہوگیا اور یہ جنوبی افریقی کرکٹ میں ایک نئے عہد کا…

جنوبی افریقہ نے پہلی بار لنکا ڈھا دی

جنوبی افریقہ نے شاندار بیٹنگ اور بہترین باؤلنگ کے ذریعے تاریخ میں پہلی بار سری لنکا کو اسی کے میدانوں پر ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔ ہمبنٹوٹا میں ہونے والا سیریز کا تیسرا و آخری مقابلہ جنوبی افریقہ کی آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد حاصل کردہ 82…

ہاشم آملہ کی سنچری رائیگاں، دلشان کا آل راؤنڈ کھیل سیریز برابر کرگیا

اس امر میں کوئی شبہ نہیں کہ ہاشم آملہ ایک فتح گر کھلاڑی ہیں، اور اس کا اندازہ لگانے کے لیے یہی بات کافی ہے کہ آج سے پہلے ایک روزہ مقابلوں میں کبھی ان کی کوئی سنچری رائیگاں نہیں گئی،وہ 13 مرتبہ تہرے ہندسے میں پہنچے اور ہر مرتبہ فتح نے جنوبی…

ہاشم آملہ اور جنوبی افریقی باؤلرز چھا گئے، سری لنکا پہلا مقابلہ ہار گیا

ہاشم آملہ کی "ایک اور" سنچری اور جنوبی افریقہ کے گیندبازوں کی عمدہ باؤلنگ کے بعد سری لنکا وقت کے ساتھ دوڑ ہار گیا اور یوں ون ڈے سیریز کا پہلا مقابلہ پروٹیز نے باآسانی 75 رنز سے جیت لیا۔ ایک طرف اہم ترین بلے بازوں کے کیچ چھوڑنا سری لنکا کے…