ٹیگ محفوظات

ٹاٹنڈا ٹائبو

سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے سیریز لے اُڑا

وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی شاندار سنچری بھی بنگلہ دیش کو زمبابوے میں پہلی فتح تک نہ پہنچا سکی، اور میزبان ٹیم نے مسلسل تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔ دورۂ زمبابوے میں جس میں مہمان ٹیم کو فیورٹ قرار دیا…

وٹوری کی مسلسل دوسرے مقابلے میں پانچ وکٹیں، زمبابوے پھر فتحیاب

زمبابوے نے برائن وٹوری کی ایک اور شاندار باؤلنگ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی حیران کن برتری حاصل کر لی ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب، ہرارے میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی…

زمبابوے کی ٹیسٹ اکھاڑے میں شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو بدترین شکست

زمبابوے نے 6 سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں زبردست انداز میں واپسی کی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے واحد ٹیسٹ میں میزبان زمبابوے نے کھیل کے تمام شعبوں میں بنگلہ دیش کو آؤٹ کلاس…

برینڈن ٹیلر زمبابوے کے نئے کپتان مقرر

برینڈن ٹیلر کو زمبابوے کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئے قائد کو درپیش پہلا چیلنج ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی 'اے' ٹیموں کے خلاف سیریز ہوگی جس کا آغاز 29 جون کو ہرارے میں آسٹریلیا 'اے' کے خلاف میچ سے ہو رہا ہے۔…

پاکستانی نژاد سکندر رضا زمبابوے کے 32 رکنی دستے میں شامل

زمبابوے نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی 'اے' ٹیموں کے خلاف سیریز کے لیے اپنے 32 رکنی تربیتی دستے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستانی نژاد سکندر رضا بھی شامل ہیں۔ 25 سالہ سکندر رضا سیالکوٹ، پنجاب میں پیدا ہوئے اور 15 سال کی عمر میں…

زمبابوے کی آل راؤنڈ کارکردگی، کینیا کے خلاف بڑی فتح

زمبابوے نے عالمی کپ 2011ء کا حوصلہ افزاء اختتام کرتے ہوئے کینیا کے خلاف آخری مقابلہ 161 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔ باؤلرز خصوصا اسپنرز نے بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کو رائیگاں نہیں جانے دیا اور 309 رنز کا تعاقب کرنے والے کینیا کو…

زمبابوے کی کینیڈا کے خلاف 175 رنز کی شاندار فتح

زمبابوے نے اک شاندار فائٹ بیک کے بعد نوآموز کینیڈا کو 175 رنز کی زبردست شکست سے دوچارکر دیا۔ اس فتح میں اہم کردار وکٹ کیپر بیٹسمین ٹٹنڈا ٹائبو کا رہا جو بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 98 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ زمبابوے، جس نے…

عالمی کپ 2011ء: زمبابوے کے حتمی اسکواڈ کا اعلان

زمبابوے نے اگلے ماہ شروع ہونے والے عالمی کپ 2011ء کے لیے اپنے 15 رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایلٹن چگمبورا کی قیادت میں عالمی کپ کھیلنے والے زمبابوین اسکواڈ میں چھ بلے باز، تین سیمرز اور تین اسپنر شامل ہیں جبکہ بلے بازوں میں سے دو…