ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن] 22 سال پہلے 22 گز پر بادشاہت!

عالمی کپ میں پاکستان کی جیت کو 22 برس بیت گئے ہیں لیکن ان تاریخی لمحات کی یادیں ذہن میں اس طرح تازہ ہیں جیسے یہ کل کی ہی بات ہو ۔ شاید میری عمر کے لوگوں کے لیے یہ جیت کرکٹ کا جنون بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پرفیکٹ تھی کیونکہ ٹین ایج میں قدم…

[آج کا دن] سرزمین جنوبی افریقہ پر پاکستان کی اولین ٹیسٹ فتح

اگر سوال کیا جائے کہ کرکٹ تاریخ میں پاکستان کا مشکل ترین حریف کون رہا ہے؟ تو فوری طور پر ذہن آسٹریلیا، انگلستان یا بھارت کی طرف جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، یہ "اعزاز" جنوبی افریقہ کو حاصل ہے جس کے خلاف پاکستان ٹیسٹ تاریخ میں آج تک صرف چار

[آج کا دن] 499 رنز اور رن آؤٹ!

”دن کے کھیل کی آخری دو گیندیں باقی تھیں، اسکور بورڈ پر میرے نام کے سامنے 496 رنز لکھا نظر آ رہا تھا اور مجھے شبہ تھا کہ میرے بھائی اور اُس وقت کے کراچی کے کپتان وزیر محمد دِن کے خاتمے کے ساتھ ہی اننگز کے خاتمے کا اعلان کر دیں گے، اس لیے میں…

[آج کا دن] پاکستان کا امتیاز!

ٹیسٹ کرکٹ کے ابتدائی 78 سال تک کوئی ایسا وکٹ کیپر نہیں گزرا تھا، جس نے اپنی بیٹنگ صلاحیتوں کا اظہار ڈبل سنچری کی صورت میں کیا ہو اور یہ کارنامہ آج ہی کے دن پیدا ہونے والے پاکستان کے امتیاز احمد نے 1955ء میں انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ…

[آج کا دن] 'کانا شیر' منصور علی خان!

اردو کے سب سے بڑے شاعر علامہ محمد اقبال کا یہ شعر ملے گا منزل مقصود کا اسی کو سراغ اندھیری راہ میں چیتے کی آنکھ جس کا چراغ دنیائے کرکٹ کی ایک شخصیت پر بالکل صادق آتا ہے۔ وہ شخصیت ہے بھارت کی تاریخ کے کم ترین کپتان نواب منصور علی خان…

[آج کا دن] پاکستان کی بھارت کے خلاف پہلی ٹیسٹ سیریز جیت

سچن تنڈولکر اور انضمام الحق کے درمیان سب سے بڑا فرق کیا ہے؟ جی ہاں، فتح گر سنچریوں کا تناسب۔ سچن تنڈولکر کے ٹیسٹ کیریئر کی 51 میں سے 31 سنچریاں ایسی تھیں جو بھارت کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں بلکہ 11 میں تو ہندوستان کو شکست کا سامنا تک کرنا…

[آج کا دن] شارجہ سے وابستہ پاکستان کی بدترین یاد

پاکستان ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھر عالمی نمبر ایک کا سامنا کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہے۔ آخری مرتبہ جب پاکستان جب یہاں ورلڈ نمبر ون کے مقابل آیا تھا تو اس نے تاریخی کلین سویپ فتح حاصل کی تھی یعنی انگلستان کے خلاف 2011-12ء کی…

[آج کا دن] سعید انور پیدا ہوئے

پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں چند ہی ایسے اوپنرز ہیں جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز کے باعث ایک عالم کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔ انہی میں سے ایک تھے سعید انور، جو 1968ء میں آج ہی کے دن کراچی میں پیدا ہوئے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے محض چند پڑھے…

چھ گیندیں، چھ چھکے

کرکٹ شائقین، خصوصاً نوجوانوں کی اکثریت کو تو یووراج سنگھ کے ہاتھوں اسٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں پڑنے والے 6 چھکے ضرور یاد ہوں گے لیکن کرکٹ تاریخ میں پہلی بار یہ انوکھا کارنامہ انجام دینے والے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے شہرۂ آفاق آل راؤنڈر سر…

[آج کا دن] پاکستان کرکٹ تاریخ کا بدترین دن

گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے لیے دورۂ انگلستان ہمیشہ نت نئے تنازعات کا باعث بنتا ہے۔ 1992ء میں بال ٹمپرنگ تنازع اور اس کے بعد 2006ء میں اوول ٹیسٹ کا معاملہ اپنی نہاد میں بہت بڑے معاملات تھے لیکن تین سال پہلے آج کے روز اٹھنے والا معاملہ