ٹیگ محفوظات

آج کا دن

[آج کا دن ] آسٹریلیا کی بادشاہت کا آغاز، پاکستان کی تاریخ کا بدترین دن

اگر پاکستان کرکٹ تاریخ کے چند بدترین ایام کو شمار کیا جائے تو تو بلاشبہ عالمی کپ 1999ء کے فائنل کا دن فہرست میں ضرور شامل ہوگا۔ اس طرح کبھی کسی نے عالمی کپ کے فائنل میں شریک ٹیم کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے، جس طرح پاکستان نے 20 جون 1999ء کو

[آج کا دن] ثقلین مشتاق کی ورلڈ کپ ہیٹ ٹرک

عالمی کپ میں کارکردگی پیش کرنا دنیائے کرکٹ کے ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے۔ آپ دور جدید کے کسی بھی کے کھلاڑی سے پوچھ لیں اُس کی زندگی کا یادگار ترین لمحہ وہی ہوگا جب اس نے عالمی کپ میں کارکردگی پیش کی ہو یا پھر یہ اس کا خواب ہوگا کہ وہ کرکٹ

[آج کا دن] ’دنیائے کرکٹ کا شہزادہ‘ برائن لارا

اگر ویوین رچرڈز ’کرکٹ کا بادشاہ‘ ہے ’دنیائے کرکٹ کا شہزادہ‘ کہلانے کا حقدار صرف ایک کھلاڑی ہے وہ ہے برائن چارلس لارا۔ چھوٹے سے قد کا یہ بلے باز بدقسمتی سے اک ایسے عہد میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے آسمان پر جلوہ گر ہوا، جب ’کالی آندھی‘ کا زور ٹوٹ

[آج کا دن] عقابی نگاہوں کے اوپنر گورڈن گرینج کا یوم پیدائش

دنیائے کرکٹ کے بیشتر ماہرین اس امر پر متفق ہیں کہ 1970ء کی دہائی کے اوائل سے لے کر 1990ء کے ابتدائی ایام تک ویسٹ انڈیز کرکٹ تاریخ کی مضبوط ترین ٹیم تھا۔ دنیا کے بہترین گیند بازوں میلکم مارشل، جوئیل گارنر، مائیکل ہولڈنگ اور کولن کرافٹ کے

[آج کا دن] عمران کے پاکستان کا ایک عظیم کارنامہ

1980ء کی دہائی میں تاریخ کی بہترین کرکٹ کھیلی گئی کیونکہ اس زمانے میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں ایسے کھلاڑی شامل تھے، جنہیں بلاشبہ تاریخ کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور عبد

[آج کا دن] سہواگ کی تاریخی ٹرپل سنچری، سرزمینِ پاک پر پہلی بھارتی فتح

بھارت کو عرصہ دراز سے دنیا کے بہترین بلے بازوں کی ’جنم بھومی‘ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور گزشتہ چند دہائیوں سے تو ہند کے بلے بازوں کا دنیا پر راج ہے لیکن اس کے باوجود حیران کن طور پر چند سال قبل تک اس کا کوئی کھلاڑی ٹیسٹ ٹرپل سنچری نہیں بنا…

[آج کا دن] بنگلورِ ثانی، پاکستان کی روایتی حریف پر ایک اور تاریخی فتح

جنوبی ہند کے شہر بنگلور سے پاکستان کی بہت خوشگوار یادیں وابستہ ہیں، کیونکہ یہی وہ میدان ہے جہاں پاکستان نے 1987ء میں بھارت کو شکست دے کر بھارتی سرزمین پر پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ اس فتح کو عالمی کپ 1992ء کی فتح کے ساتھ عمران خان…

[آج کا دن] دنیائے کرکٹ پر پاکستان کی حکمرانی کا آغاز

پاکستان کرکٹ کی معراج، آج کے روز ملبورن کے تاریخی میدان میں پاکستان نے انگلستان کو 22 رنز سے ہرا کر پہلی و آخری بار عالمی اعزاز اپنے نام کیا اور عمران خان کا کیریئر اک خواب کی تعبیر کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ماہ رمضان کی مبارک ساعتوں…

[آج کا دن] ٹیسٹ کی تاریخ کی سب سے طوفانی اننگز

اگر شکست خوردہ ٹیم کے کسی کھلاڑی کی جانب سے تاریخ کی عمدہ ترین اننگز کا سوال پوچھا جائے تو میرا جواب دس سال قبل آج ہی کے روز ناتھن آسٹل کی ڈبل سنچری اننگز ہوگا۔ اتنی تباہ کن ڈبل سنچری اننگز شائقین کرکٹ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ آسٹل کی یہ…

[آج کا دن] آسٹریلیا سرفراز نواز کی ’ریورس سوئنگ‘ کا شکار ہو گیا

وسط مارچ 1979ء کی شام اور آسٹریلیا-پاکستان اولین ٹیسٹ کے آخری روز میزبان ٹیم کو فتح کے لیے صرف 77 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں۔ 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وہ 305 رنز بنا چکا تھا۔ کریز پر ایلن بارڈر سنچری کا سنگ میل عبور کر چکے…