ٹیگ محفوظات

ویسٹ انڈیز پاکستان 2013ء

فاتح غرب الہند پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا

جزائر غرب الہند کے کامیاب دورے کے بعد پاکستانی ٹیم دو گروپوں کی صورت میں وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، نائب کپتان محمد حفیظ اور وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کی وجہ سے…

پاکستان دوسرا ٹی ٹوئنٹی اور سیریز لے اڑا، درجہ بندی میں دوسری پوزیشن بھی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں شکست دے کر نہ صرف سیریز دو-صفر سے جیت لی بلکہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں دوسرا مقام بھی حاصل کر لیا ہے۔ آج کا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ پاکستان نے خالصتاً باؤلنگ میں اپنی عمدہ کارکردگی…

آفریدی، عمر امین اور ذوالفقار بابر، پاکستان اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیاب

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی دو وکٹوں سے فتح پر منتج ہوا۔ سمندر کنارے واقع آرنس ویل کے خوبصورت میدان میں مقابلہ کئی مرتبہ پلٹا۔ پاکستان نے ابتداء ہی میں وکٹیں سمیٹ…

[باؤنسرز] ٹک...ٹک...ٹک...ٹک...

ٹک...ٹک...ٹک...ٹک... جب کوئی ’’ٹھاہ ٹھاہ‘‘ کرنے کے بعد ’’ٹھس‘‘ ہورہا تھا اور کوئی پوری سیریز میں ’’پھس‘‘ ہوا، اس وقت مصباح الحق کی ’’ٹک ٹک‘‘ چلتی رہی اور طوفان میں گھری پاکستانی ٹیم کی کشتی کنارے لگتی رہی ۔جس طرح گھڑی کی سوئی کی ’’ٹِک ٹِک‘‘…

"جھپٹنا، پلٹنا، پلٹ کر جھپٹنا" پاک-ویسٹ انڈیز سیریز کے دلچسپ اعدادوشمار

جب دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کی ٹیم کا اعلان کیا گیا تو اس کے بعد غالباً پاکستان کرکٹ بورڈ یا سلیکشن کمیٹی کے کسی رکن کی جانب سے ایک بیان جاری ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ہم جو ٹیم ویسٹ انڈیز بھیج رہے ہیں اس کے جیتنے کی گارنٹی نہیں دے…

سیریز کا سنسنی خیز اختتام، پاکستان کی 3-1 سے فتح

ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو آخری ون ڈے میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین-ایک سے جیت لی۔ میچ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ پاکستان نے نہ صرف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا بلکہ 243 رنز جیسا مجموعہ کامیابی سے عبور…

مصباح، حفیظ اور عمر اکمل کی ناقابل یقین کارکردگی، پاکستان چوتھا ون ڈے جیت گیا

پاکستان نے ناقابل یقین انداز میں ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو-ایک کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اس فتح کے معمار تھے مصباح الحق، محمد حفیظ اور عمر اکمل، جنہوں نے اپنی بہترین بلے بازی کے ذریعے پاکستان کو طویل عرصے بعد…

وہاب ریاض ولن بن گئے، جیتا ہوا مقابلہ ٹائی

صرف ایک اوور، صرف ایک برے اوور نے پاکستان کو اک ایسے میچ میں فتح سے محروم کردیا، جو بیشتر وقت پاکستان کی مکمل گرفت میں رہا۔ آخری اوور میں وہاب ریاض کی ناقص لائن لینتھ نے محمد سمیع کی یادیں تازہ کردیں، یہاں تک کہ ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی…

[باؤنسرز] کارکردگی کا تسلسل قائم ہے!

سب سے پہلے شاہد آفریدی کو مبارکباد جنہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ون ڈے میں ’’سیون اسٹار‘‘ پرفارمنس دکھاتے ہوئے شاندار انداز سے قومی ٹیم میں واپسی کی جس کے بارے میں سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ 350میچز کے کیریئر میں یہ شاہد آفریدی…

ویسٹ انڈیز کا جوابی وار اور پاکستان ڈھیر، سیریز برابر

کہتے ہیں کہ فتح تمام خامیوں کو چھپا دیتی ہے، پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف اولین مقابلے میں شاہد آفریدی کی ناقابل یقین کارکردگی کی وجہ سے جیت گیا، جس کی وجہ سے ٹیم کی بدترین کارکردگی پر پردے پڑ گئے لیکن آج اسی میدان میں سیریز کا دوسرا ون ڈے…