ٹیگ محفوظات

ورلڈ کپ 2011ء

آسٹریلیا کو دھچکا، بولنجر زخمی ہو کر عالمی کپ سے باہر

بلند حوصلہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی عالمی کپ 2011ء کی مہم کو پہلا دھچکا پہنچ گیا کیونکہ اس کے اہم تیز باؤلر ڈوگ بولنجر ٹخنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ پورا عالمی کپ نہیں کھیل پائیں گے۔ عالمی کپ 2011ء کے لیے بھارت آمد…

جنوبی افریقہ کے سامنے ویسٹ انڈیز سرنگوں

عالمی کپ کے لیے فیورٹ قرار دی جانے والی جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر اپنے سفر کا کامیاب آغاز کردیا ہے۔ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں مدمقابل گروپ بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں کئی اتار چڑھاؤ آئے لیکن بالآخر پروٹیز نے7…

پاکستان کا فاتحانہ آغاز؛ کینیا کو 205 رنز سے شکست

عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور کینیا کے مابین مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا۔ پاکستان نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے عمر اکمل کی برق رفتار 71 رنز کی…

لڑکھڑاتا انگلستان ڈچ خطرے سے نمٹنے میں بمشکل کامیاب

معرکہ تھا انگلستان اور نیدرلینڈز کا اور ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں صرف ایک ہی نام گونجتا رہا وہ تھا ڈچ کھلاڑی ریان ٹین ڈسکاٹے کا۔ 2010ء میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والے ڈسکاٹے نے 110 گیندوں پر 119 رنز کی شعلہ…

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کا کامیاب آغاز، زمبابوے کو شکست

موجودہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء میں اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف 91 رنز سے آسان فتح حاصل کر کے کر دیا۔ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے بلے بازوں کے پاس آسٹریلیا باؤلرز…

عالمی کپ اور قضیہ نوآموز ٹیموں کا

آئی سی سی ورلڈ کپ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے نئے اور تیز تر فارمیٹ کی روز بروز بڑھتی مقبولیت کے باوجود یہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا سب سے بڑا اور اہم ٹورنامنٹ ہے۔ 2011ء کے عالمی کپ کی میزبانی کرکٹ کی دنیا کے سب سے…

سری لنکا کی کینیڈا کے خلاف 210 رنز کی شاندار فتح

عالمی کپ 2011ء میں یکطرفہ میچز کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کو بدترین شکست دینے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے کینیا کو کچل کر رکھ دینے کا بعد تیسرا مقابلہ میزبان سری لنکا اور کینیڈا کے درمیان ہوا جس میں سری لنکا…

کینیا کی نیا ڈوب گئی؛ نیوزی لینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب

عالمی کپ 2011ء کے گروپ اے کا پہلا مقابلہ 10 وکٹ سے نیوزی لینڈ کے نام رہا۔ چدم برم اسٹیڈیم، چنئی میں کھیلے گئے مقابلے میں بلیک کیپس بالرز نے کینیا کو عالمی کپ میں اس کے سب سے کم ترین اسکور پر ڈھیر کر کے فتح کی بنیاد رکھی جسے نیوزی لینڈ کے…

عالمی کپ کا افتتاحی میچ، بھارت نے بنگلہ دیش کو روند ڈالا

بھارت نے عالمی کپ کے افتتاحی مقابلے ہی میں اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے اور یادگار کارکردگی کی توقعات باندھے بنگلہ دیشی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ وریندر سہواگ اور ویرات کوہلی کی شعلہ فشاں سنچری اننگز کی بدولت بھارت نے 370 رنز کا…

عالمی کپ 2011ء، میچ شیڈول

نمبر شمار تاریخ (2011ء) وقت (پاکستانی) حریف ٹیمیں گروپ مقام گروپ مقابلے 1 19 فروری دوپہر 1:30 بجے بھارت بمقابلہ بنگلہ دیش بی ڈھاکہ 2 20 فروری صبح 9 بجے نیوزی لینڈ بمقابلہ کینیا…