ٹیگ محفوظات

یاسر شاہ

یاسر شاہ نے سب کو پیچھے چھوڑدیا

ہم پاکستانی اپنے ہیروز کی قدر نہیں کرتے جبکہ دنیا بھر کی بڑی شخصیات کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔ اپنے ہیرو کو بھی اُس وقت بڑا مانیں گے، جب کوئی باہر والا اُسے ہیرو کہے۔یاسر شاہ بھی انہی بدنصیبوں میں شامل ہیں۔ عالمی کپ 2015ء کے آغاز پر…

’الٹی ہوگئیں سب تدبیریں،‘ سری لنکا کولمبو کا فاتح بن گیا

کارکردگی عدم تسلسل کی ایک اور عملی مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان نے کولمبو میں بدترین شکست کھائی اور یوں سیریز میں حاصل ہونے والی برتری بھی گنوا بیٹھا۔ وہ سب تدابیر، جن کے ذریعے پاکستان نے گال میں میدان مارا تھا، دوسرے مقابلے میں ناکام ثابت…

[ریکارڈز] یاسر شاہ کی تیز ترین ’ففٹی‘

پاکستان کے نئے لیکن انتہائی موثر لیگ اسپن گیندباز یاسر شاہ نے اپنے پرستاروں کو زیادہ انتظار نہیں کروایا، اور کولمبو میں سری لنکا کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے قومی تاریخ میں سب سے کم مقابلوں میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے…

یاسر شاہ نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب

سری لنکا کے خلاف سیریز میں برتری حاصل کرنے کے بعد اب پاکستان کا دوسرا امتحان شروع ہونے والا ہے۔ گو کہ حوصلے بلند ہیں، لیکن سری لنکا کے شیروں کا جوابی وار بہت سخت ہوسکتا ہے، اس لیے پاکستان کو بھرپور تیاری کرنا ہوگی۔ گال کے قلعے کے 'فاتح'…

سرفراز، اسد اور یاسر چھا گئے، پاکستان بالآخر گال میں کامیاب

پاکستان نے اسد شفیق اور سرفراز احمد کی کایاپلٹ بلے بازی اور پھر یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی زبردست شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے اور دوسرے روز بدترین بلے بازی کے…

یاسر شاہ بھی زخمی، ذوالفقار بابر طلب

ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں زخمی ہونے کا "موسم" چل رہا ہے۔ عالمی کپ سے پہلے کئی اہم کھلاڑی زخمی ہو کر باہر ہوئے اور اب بنگلہ دیش کے خلاف سیریز سے پہلے پاکستان اپنا تیسرا زخمی میدان سے باہر بھیج رہا ہے۔…

عالمی کپ: ناقابل یقین پاکستان معجزے کا منتظر

گزشتہ چند ماہ کی کارکردگی، نتائج اور عالمی درجہ بندی میں مقام دیکھیں تو عالمی کپ 2015ء میں پاکستان کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے اور اس کے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک یادگار شکست دینے…

عالمی کپ کے لیے پاکستان کے 15 رکنی دستے کا اعلان

عالمی کپ 2015ء کے لیے پاکستان کے 15 رکنی دستے کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں حیران کن طور پر سہیل خان کا نام بھی شامل ہے جو 30 رکنی ابتدائی فہرست کا حصہ نہیں تھے جبکہ باؤلنگ پر پابندی لگنے کے باوجود محمد حفیظ حتمی دستے میں موجود ہیں اور تمام…

[سالنامہ 2014ء] پاکستان کے لیے شاندار اور ناقابل یقین ٹیسٹ فتوحات کا سال

سال 2014ء اپنے اختتام کو پہنچا اور نئے سال کا سورج بس چند گھنٹوں میں سرزمین پاک پر طلوع ہونے والا ہے۔ نئی امیدوں، نئی تمناؤں اور نئی امنگوں کے ساتھ ہر پاکستانی کی خواہش ہوگی کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میدانوں پر…

مصباح بھی زخمی ہو کر سیریز سے باہر، قیادت شاہد آفریدی کے سپرد

عالمی کپ کے آغاز میں اب پورے دو مہینے رہ گئے ہیں اور پاکستان کے چند اہم ترین کھلاڑی زخمی ہو کر نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، جن میں تازہ اضافہ کپتان مصباح الحق کا ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ کے…