ٹیگ محفوظات

یونس خان

صہیب مقصود اس بار قربانی سے بچ گئے، لیکن کیا آئندہ بھی۔۔۔؟

پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کر کے سری لنکا کے ہاتھوں شکستوں کے تسلسل کو توڑ دیا ہے جس کیلئے صہیب مقصود کی فتح گر اور فواد عالم کا انتہائی اہم سپورٹنگ رول سرا ہے جانے کے قابل ہے۔ اس کامیابی پر ڈھول تاشے بجنے چاہیے اور…

کمار سنگاکارا ایک مرتبہ پھر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف فاتحانہ ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال میں بھارت اور انگلستان کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ…

سری لنکا نے شارجہ کا بدلہ گال میں لے لیا

وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، آخری روز پاکستان کے بلے باز بری طرح ناکام ہوئے اور سری لنکا نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے گال ٹیسٹ جیت لیا اور یوں رواں سال شارجہ میں ملنے والی شکست کا پورا پورا بدلہ بھی لے لیا۔ پہلی اننگز میں 451 رنز…

'دوسرے درجے' کے کھلاڑی کی 'فرسٹ کلاس' اننگز

رواں سال کے وسط میں جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال 2014ء کے لیے مرکزی معاہدوں کا اعلان کیا تو تمام تر تجربے کے باوجود یونس خان کو پہلے کے بجائے دوسرے درجے کے زمرے میں معاہدے سے نوازا گیا تھا۔ سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد بورڈ نے ابتداء میں تو اس…

کیا یہ صرف یونس اور مصباح کی ذمہ داری ہے؟

عمر قید کی سزا بھی 14 سالوں میں ختم ہوجاتی ہے اور ممکن ہے کہ گال میں پاکستان کی 14 سالہ بدقسمتی کا خاتمہ بھی اسی ٹیسٹ میں ہوجائے جس میں یونس خان نے پہلے ہی دن سنچری اننگز کھیلی۔ تقریباً ڈیڑھ دہائی پہلے معین خان کی زیر قیادت سعید انور،…

سری لنکا ایک مرتبہ پھر یونس کے نشانے پر، گال میں پاکستان کی بالادستی

سری لنکا کے 'دیرینہ دشمن' یونس خان نے ایک یادگار سنچری کے ذریعے پاکستان کو گال ٹیسٹ کے پہلے ہی دن بالادست پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔ اسد شفیق کی ناقابل شکست نصف سنچری اور یونس کے ساتھ ذمہ دارانہ شراکت داری کی بدولت پاکستان کا اسکور صرف 4…

سپرمین یونس خان کا سری لنکا سے خدا واسطے کا بیر!

گال میں بادلوں میں گھرے آسمان تلے ٹاس جیتنے کے بعد مصباح الحق کے لیے سب سے مشکل فیصلہ یہ تھا کہ وہ بیٹنگ کریں یا باؤلنگ؟ ایک ایسی وکٹ پر ہدف کے تعاقب کو اختیار کرنا، جو ممکنہ طور پر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسپنرز کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی،…

[ریکارڈز] یونس خان سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کے قومی ریکارڈ کے قریب

یونس خان کی گال ٹیسٹ میں 228 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کے ذریعے کھیلی گئی 133 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز نے انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک اور قومی ریکارڈ کے بھی…

[ریکارڈز] یونس خان: سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے اول روز یونس خان نے اپنی شاندار بلے بازی کے ذریعے نہ صرف قومی ٹیم کی گرتی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا بلکہ ناقانل شکست سنچری اننگز کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے…

دورۂ سری لنکا، حفیظ ٹیسٹ سے باہر عمر اکمل شامل، یونس کی ایک روزہ دستے میں واپسی

پاکستان نے دورۂ سری لنکا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں عمر اکمل کی عرصہ دراز کے بعد قومی ٹیسٹ دستے میں واپسی کی خوش آئند خبرکے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کو شامل نہ کرنے کا حیران کن فیصلہ بھی شامل ہے۔ اعلان کے ساتھ اس امر…