[عالمی درجہ بندی] سعید اجمل نمبر ایک ون ڈے باؤلر بن گئے

پاکستان کے اسپن 'جادوگر' سعید اجمل ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ایک باؤلر بن گئے ہیں جبکہ ہم وطن محمد حفیظ دنیا کے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے ہیں۔ رواں سال سعید اجمل ایک بہترین ون ڈے باؤلر کے روپ میں سامنے آئے ہیں اور اس وقت 2013ء میں سب…

شکستہ دل نیوزی لینڈ مزید پریشان، کپتان میک کولم زخمی

بنگلہ دیش کے خلاف 'ایک مرتبہ پھر' ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ ایک نئی مشکل میں گھر چکا ہے۔ تیسرے و آخری ایک روزہ مقابلے سے قبل اس کے کپتان برینڈن میک کولم زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان…

پیپلز چوائس ایوارڈ کون جیتے گا؟ کلارک، دھونی، کک،کوہلی یا ڈی ولیئرز

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے 2013ء کے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے پانچ کھلاڑیوں کو نامزد کردیا ہے جن میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ اس سال عوام کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والوں میں آسٹریلیا کے مائیکل کلارک،…

نجم سیٹھی کے گرد گھیرا تنگ، توہین عدالت کا نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور عبوری کمیٹی کے موجودہ سربراہ نجم سیٹھی کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوتا جا رہا ہے اور اب اسلام آباد کی عدالت عالیہ (ہائی کورٹ) نے انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ جمعے کو اسلام آباد ہائی کورٹ…

واٹمور کے جانے سے پہلے ہی معین خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاکستان کے ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور کے عہدے کے برقرار رہنے کی موہوم سی امیدیں بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے نتیجے سے ختم ہوچکی ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے بھی نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے۔ ٹیم مینیجر معین خان ممکنہ طور پر ان کے جانشیں…

پی سی بی چیئرمین انتخابات، عبد القادر میدان میں

عدالت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں انتخابات کرانے کے اعلان کے ساتھ ہی سابق اسپنر عبد القادر میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کے آئندہ انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبد…

مصباح کے بعد کوئی نوجوان کپتان نظر نہیں آتا: شاہد آفریدی

مصباح الحق کے بعد پاکستان کا نیا کپتان کون ہوگا؟ یہ بحث ویسے تو کافی عرصے سے کرکٹ حلقوں میں چل رہی ہے لیکن پاکستان کی حالیہ کارکردگی کے باعث اب اس میں بہت تیزی آ گئی ہے۔ جب ابتداء میں اس بحث نے جنم لیا تو محمد حفیظ کو مصباح کا جانشیں سمجھا…

'مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی'، جنوبی افریقہ سخت مشکل میں

کہتے ہیں کہ "مصیبت کبھی اکیلے نہیں آتی"، سالوں تک ٹیسٹ کرکٹ میں فتوحات کے مزے لوٹنے والا جنوبی افریقہ متحدہ عرب امارات پہنچتے ہی نہ صرف پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ہار گیا بلکہ اب جبکہ اسے دوسرے و آخری ٹیسٹ میں لازمی فتح درکار ہے، دنیا کے…

ثانیہ مرزا کو سچن تنڈولکر کا دیا ہوا تحفہ آج بھی یاد

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سچن تنڈولکر نے ومبلڈن ٹینس کا جونیئر ٹائٹل جیتنے پر اپنے دستخط سے مزین کار تحفے میں بھجوائی تھی۔ بھارتی اخبار 'انڈیا ٹوڈے' کے…

ایک روزہ سیریز: آفریدی، اکمل اور حفیظ نے مشقیں شروع کردیں

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے کھلاڑی ایک جانب دبئی میں دوسرے ٹیسٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں تو وہیں ایک روزہ سیریز کے لیے چنے گئے کھلاڑیوں نے لاہور میں مشقیں شروع کردی ہیں۔ پاک-جنوبی افریقہ ایک روزہ سیریز کے لیے منتخب ہونے والے 8…