دلشان بھی ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ گئے

ایک جانب جہاں ہندوستان میں عظیم بلے باز سچن نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تو وہیں بحر ہند کے جزیرے سری لنکا میں سابق کپتان تلکارتنے دلشان ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے۔ سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران دلشان…

مقابلہ پاکستان اور گرمی دونوں سے ہوگا: ایلن ڈونلڈ

گیارہ ستمبر 2001ء کو امریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے حملے اور اس کے جواب میں افغانستان کے خلاف امریکی کارروائی نے پاکستان میں کرکٹ کو سخت نقصان پہنچایا اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد 2002ء میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیسٹ سیریز…

مصباح کا متبادل کوئی نہیں، کپتانی سے نہیں ہٹایا جاسکتا: نجم سیٹھی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیسٹ اور ایک روزہ کپتان مصباح الحق کا کوئی متبادل موجود نہیں اور کہا کہ مصباح کو آخر کیسے ہٹائیں؟ ان کا کوئی متبادل نہیں، ان جیسی قائدانہ صلاحیتیں اور کارکردگی میں تسلسل کسی کے…

پاک-جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان، محمد حفیظ کی چھٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نائب کپتان محمد حفیظ شامل نہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پے در پے ناکامیوں کا منہ دیکھنے والے محمد حفیظ کی شمولیت یا عدم شمولیت کے معاملے ہی…

روانگی میں صرف ڈیڑھ دن باقی لیکن ٹیم اعلان کا کچھ نہیں پتہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطق بھی نرالی ہے، کچھ اعلانات تو قبل از وقت کردیے جاتے ہیں اور چند معاملات کو یوں نظرانداز کردیا جاتا ہے جیسے وہ اہمیت ہی نہیں رکھتے۔ کچھ یہی صورتحال پاک-جنوبی افریقہ سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اعلان کے موقع پر پیش…

واٹمور کے اقتدار کا سنگھاسن ڈوبتا ہوا، کھلاڑیوں کے بھی تیور بدل گئے

ڈیڑھ سال تک پاکستان کی ناکام کوچنگ کرنے کے بعد ڈیو واٹمور کے اقتدار کا سنگھاسن ڈوبتا نظر آ رہا ہے اور 'چڑھتے سورج کے پجاری' سینئر کھلاڑیوں کے تیور بھی اب بدلتے نظر آ رہے ہیں۔ دورۂ جنوبی افریقہ میں ناکامی کے بعد زمبابوے جیسے کمزور…

موت کو شکست دے دی، دوبارہ اسٹیڈیم جانا چاہتا ہوں: حنیف محمد

پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں شمار ہونے والے حنیف محمد جگر کے سرطان کو شکست دے کر وطن واپس پہنچ گئے۔ تین ماہ تک برطانیہ میں علاج کے طویل مراحل سے گزرنے کے بعد وہ ہفتے کی صبح کراچی پہنچے جہاں ہوائی اڈے پر ان کے صاحبزادے اور…

اسد رؤف پھٹ پڑے، ممبئی پولیس کو کھلا چیلنج

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بدنام ہونے والے پاکستانی امپائر اسد رؤف بالآخر پھٹ پڑے۔ ممبئی پولیس کی جانب سے چارج شیٹ پیش کیے جانے کے بعد انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میرے جس سفری بیگ کے بارے میں…

پاکستان کا اگلا کوچ مقامی ہوگا، معین خان بھی فہرست میں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے معاون کوچ کی 'پخ' ڈال کر ڈیو واٹمور کے لیے سنگین مسائل کھڑے کر دیے ہیں اور اب واضح محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل میں کوئی پاکستانی کوچ ہی ٹیم کی تربیت کی ذمہ داری اٹھائے گا۔ پی سی بی…

واٹمور کے دن گنے جاچکے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز آخری چٹان ثابت ہوگی

انگلستان کے خلاف تاریخی کلین سویپ کے باوجود محسن خان کو کوچ کے عہدے سے ہٹا کر غیر ملکی ڈیو واٹمور کو قومی ذمہ داری سونپی گئی تو اندازہ تھا کہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھیں گے لیکن اس کےبعد سے اب تک پاکستان کرکٹ ٹیم ایک…