کمزور نہیں لیکن ناتجربہ کار ہیں، مقابلے ہی کتنے کھیلے ہیں؟ مصباح الحق

جنوبی افریقہ کے خلاف مایوس کن انداز میں سیریز شکست کے بعد مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ملکی تاریخ کی ناتجربہ کار ترین ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور ان ناتجربہ کاروں میں وہ خود بھی شامل ہیں۔ شکست کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے…

'سر منڈاتے ہی اولے پڑے' میانداد اور عبد القادر کو نوٹس جاری، پی سی بی کی تردید

اردو کا مشہور محاورہ ہے 'سر منڈاتے ہی اولے پڑے'، اس کا عملی نمونہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان سابق کھلاڑیوں کو نوٹس جاری کرکے دکھایا ہے جو بورڈ میں 'بگ باس' بننے کے خواب دیکھ رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین…

مکمل فٹ ہوں، ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ثابت بھی کروں گا: عبد الرزاق

مایہ ناز آل راؤنڈر عبد الرزاق ایک مرتبہ پھر ٹیم میں جگہ بنانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن اب انہیں جلد از جلد فٹ ہونا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ 'فوجی' نے لاہور میں تربیت کا آغاز کردیا ہے۔ عبد الرزاق 10 نومبر کو شعیب ملک کے ہمراہ متحدہ عرب…

بیٹنگ پہلے کریں یا بعد میں، ایسی کارکردگی سے میچ نہیں جیت سکتے: مصباح الحق

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز تو پاکستان ایک-ایک سے برابر کرنے میں کامیاب ہوگیا لیکن ایک روزہ سیریز میں تین مقابلوں کے بعد وہ دو-ایک کے خسارے میں ہے۔ جنوبی افریقہ نے تیسرے ون ڈے میں 68 رنز کی واضح کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو پچھلے قدموں…

'اینٹی کلائمیکس' کولکتہ ٹیسٹ میں سچن ناکام، متنازع انداز میں آؤٹ

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جشن کا سماں ماتم کدے میں بدل گیا۔مہان بلے باز سچن تنڈولکر اپنے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ناکامی کا منہ دیکھنے کے بعد پویلین واپس پہنچے، وہ بھی متنازع انداز میں۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان کولکتہ میں…

نیا چیئرمین کون؟ امیدوار میدان میں کودنے لگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین کون ہوگا؟ قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف ناقص کارکردگی کے باوجود یہ معاملہ اس وقت سب سے زیادہ اہمیت اختیار کرچکا ہے۔ گو کہ عدالت نے نجم سیٹھی کو ابھی معطل نہیں کیالیکن آنے والے حالات کا اندازء لگاتے…

کولکتہ ٹیسٹ کا پہلا دن، سب کی نظریں سچن پر

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین، بالخصوص ہندوستانی پرستاروں کی نظریں کولکتہ کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز پر مرکوز ہیں جہاں سچن تنڈولکر اپنے کیریئر میں آخری بار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے 199 ویں ٹیسٹ کے پہلے دن سچن بلے بازی کے لیے تو میدان…

پاک-جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی مرحلہ، عبد الرزاق اور شعیب ملک کی واپسی

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز ابھی جاری ہی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مرحلے کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے اور چند مقابلوں میں نوجوانوں کو آزمانے کے بعد اب پروٹیز کے خلاف ایک مرتبہ پھر تجربہ کاروں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں…

سیٹھی بحال یا بدستور برطرف؟ عدالت نے کنفیوژن پھیلا دی

جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ میں معاملات گومگو کا شکار ہیں، بالکل اسی طرح اسلام آباد کی عدالت عالیہ میں دائر مقدمے نے بھی کنفیوژن پھیلا دی ہے۔ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل دو رکنی بینچ…

ابھی تو میں جوان ہوں: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی چاہے 34 سال کے لگ بھگ کے ہوجائیں، لیکن ان کی طبیعت کا چلبلاپن کسی سے ڈھکا چھپا ہے نہ آف فیلڈ سرگرمیاں اور آن فیلڈ پھرتیاں، معاملہ جو بھی ہوں خان صاحب نمایاں ہی نظر آتے ہیں۔ دبئی میں ذرائع ابلاغ کے سامنے انہوں نے ایک نیا…