زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

[اعداد و شمار] انگلستان و پاکستان، 300 اور زائد رنز کے ہدف کی تاریخ

پاکستان اور انگلستان کے درمیان متحدہ عرب امارات میں جاری ایک یادگار سیریز کا تیسرا و حتمی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں عالمی نمبر ایک انگلستان کو میچ جیتنے، اپنی عزت بچانے، کے لیے 324 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام وکٹیں اور…

[آج کا دن] پاکستان کے سیاہ ترین ایام میں سے ایک

آج پاکستان کرکٹ کے سیاہ ترین ایام میں سے ایک ہے، جب بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اسپاٹ فکسنگ کے قضیے میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر طویل پابندیاں عائد کی تھیں۔ ٹھیک ایک سال قبل 5 فروری کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی بین…

[ریکارڈز] انگلستان کے خلاف پاکستانی بلے بازوں کی ڈبل سنچری شراکت داریاں

اک ایسے مقابلے میں جس میں محض ڈیڑھ دن کے کھیل میں 22 وکٹیں گر جائیں، وہاں ’کمزور بلے بازی کے حامل‘ پاکستان کے دو بلے باز ڈبل سنچری شراکت داری کرنے جا رہے ہیں، جو بہت کم پیش آنے والا واقعہ ہے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں یونس خان اور اظہر علی کی شاندار…

[اعداد و شمار] پہلی اننگز میں 100 سے کم رنز، پاکستان کے لیے شکست کا پروانہ

انگلستان کے خلاف سیریز میں 2-0 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی نظریں تاریخی کلین سویپ پر مرکوز ہیں۔ پاکستان نے نہ صرف یہ کہ کبھی انگلستان کے خلاف کسی سیریز کے تمام میچز نہیں جیتے بلکہ اپنے ملک کے علاوہ کبھی کسی سرزمین پر 3-0 سے سیریز…

[آج کا دن] کراچی میں آخری پاک بھارت ٹیسٹ، یادگار مقابلہ

صرف چند سال قبل یعنی 2006ء کے موسم سرما میں پاکستان و بھارت کا ایک تاریخی معرکہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا جو پاک-بھارت کرکٹ کی تاریخ کے یادگار ترین مقابلوں میں سے ایک قرار پایا۔ عرفان پٹھان، جنہیں ’مستقبل کا وسیم اکرم‘ قرار دیا جا رہا…

سزا مکمل؛ محمد عامر برطانوی جیل سے رہا ہو گئے

پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ مقدمے میں چھ ماہ کی سزا مکمل کرنے کے بعد قید خانے سے رہا کر دیا گیا ہے تاہم فی الوقت وہ انگلستان میں موجود رہیں گے اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے عائد 5 سالہ پابندی کے باعث کسی بھی…

سابق پاکستانی کھلاڑی محسن خان کو برقرار رکھنے کے حامی

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابیوں کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ انگلستان کے خلاف سیریز کے بعد کوچ محسن خان کو ہٹا کر غیر ملکی کوچ ڈیوڈ واٹمور کو نیا کوچ بنانے کا اصولی فیصلہ کرچکا ہے،تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے کوچ محسن خان کو برقرار رکھنے کی…

[آج کا دن] محبت فاتح عالم: چنئی کا یادگار پاک-بھارت ٹیسٹ

پاک-بھارت مسابقت (rivalry) دنیائے کھیل کی مشہور مسابقتوں میں سے ایک ہے، جس کی وجہ غالباً دونوں ممالک کی حقیقی زندگی کی رقابت ہے، کیونکہ تین مرتبہ یہ ممالک آپس میں جنگیں بھی لڑ چکے ہیں لیکن 1999ء میں آج ہی کے روز یعنی 31 جنوری کو دنیا نے اک…

سچن کو عالمی کپ کے بعد ریٹائر ہو جانا چاہیے تھا: عمران خان

ماضی کے عظیم پاکستانی کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کوگزشتہ سال عالمی کپ جیتنے کے فوراً بعد ریٹائر ہو جانا چاہیے تھا کیونکہ ہر کھلاڑی یادگار فتح کے ساتھ دنیائے کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتا ہے۔ بھارت کے ٹیلی وژن چینل سی این…

پاکستان 72 رنز پر ڈھیر ہوتا تو ہنگامہ کھڑا ہو جاتا: جیفری بائیکاٹ

ماضی کے عظیم انگلش کھلاڑی اور معروف تبصرہ نگار جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ اگر انگلستان کی جگہ پاکستان صرف 72 رنز پر ڈھیر ہو جاتا تو ہر سمت سے اُن پر انگلیاں اٹھائی جاتیں اور ’فکسنگ کا بھوت‘ ایک مرتبہ پھر زندہ ہو جاتا۔ ابوظہبی میں…