بریڈ ہوج پاکستان کے خلاف سہ روزہ میں

0 1,107

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ بلے باز بریڈ ہوج پاکستان کے خلاف طے شدہ سہ روزہ مقابلے میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کی رہنمائی کریں گے۔ گلابی گیند سے ہونے والا یہ ٹور میچ دارالحکومت کیرنز میں کھیلا جائے گا جہاں پاکستانی ٹیم نے گزشتہ روز اپنے قدم رکھے ہیں۔ پاکستان یہاں سے تیاری کرکے 15 دسمبر سے گابا، برسبین میں پہلا ٹیسٹ کھیلے گا۔ یہ میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

اس ٹور میچ کے لیے آسٹریلیا نے وکٹوریا سے تعلق رکھنے والے بریڈ ہوج کو کرکٹ آسٹریلیا الیون کی کوچنگ سونپی ہے۔ ان کے ساتھ نیشنل کرکٹ سینٹر کے ہیڈ کوچ روئے کولی اسسٹنٹ ہوں گے۔ کولی کہتے ہیں کہ ان کھلاڑیوں کے لیے پاکستان جیسی ورلڈ کلاس ٹیم کے خلاف کھیلنا اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانا ایک بہترین موقع ہوگا۔

ٹیم کی قیادت ویسٹرن آسٹریلیا کے ول بوسسٹو کریں گے، جن کے علاوہ چار کھلاڑی ارجن نائر، مارک اسٹیکیٹی اور کیمرون ویلنٹ شیفیلڈ شیلڈ کھیل چکے ہیں۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی:

ول بوسسٹو (کپتان)، ارجن نائر، ایلکس گریگری، جمی پیئرسن، جوش انگلس، جیک کارڈر، جیک ونٹر، راین لیس، کیمرون ویٹلی، کیمرون ویلنٹ، مارک اسٹیکیٹی اور میتھیو شارٹ۔

مقابلے میں پاکستان کے کھلاڑیوں کا انتخاب ان میں سے ہوگا:

مصباح الحق (کپتان)، اسد شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، راحت علی، سرفراز احمد، سمیع اسلم، سہیل خان، شرجیل خان، عمران خان، محمد رضوان، محمد عامر، محمد نواز، وہاب ریاض، یاسر شاہ اور یونس خان۔

Sarfraz-Ahmed