بھارت کے نئے ٹیسٹ کپتان کا اعلان

0 1,070

ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی کی عدم موجودگی میں 29 سالہ بلےباز اجنکیا راہانے کی قسمت جاگ گئی۔ اب وہ افغانستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میچ میں عالمی نمبر ون بھارت کی قیادت کریں گے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان یہ ٹیسٹ 14 جون سے بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ کے بعد سرے کی جانب سے کاؤنٹی کھیلنے انگلستان جائیں گے۔ ان کا مقصد جون میں انگلش ٹیم کے خلاف اہم سیریز سے قبل انگلش کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ویرات کوہلی 27 جون کو انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز سے پہلے 3 ٹی20 میچوں اور 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

2013ء میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اجنکیا راہانے 44 ٹیسٹ میں بھارت کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 9 سنچریوں اور 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 2883 رنز بنا رکھے ہیں۔ اکتوبر 2016ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف اجنکیا نے ٹیسٹ کیریئر کی طویل ترین 188 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

افغانستان کے خلاف بھارتی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا:

  1. اجنکیا راہانے (کپتان)
  2. شیکھردھون
  3. مرالی وجے
  4. لوکیش راہول
  5. چتییشور پوجارا
  6. کرن نائر
  7. ردھیمن ساہا
  8. روندرا جڈیجا
  9. کلدیپ یادیو
  10. امیش یادیو
  11. محمدشامی
  12. ہردیک پانڈے
  13. اشانت شرما
  14. شردل ٹھاکر