پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، دوسرے دن کی جھلکیاں

اظہر علی کی امام الحق کے ساتھ 208 اور بابر اعظم کے ساتھ 101 رنز کی شراکت داریاں

0 1,000

راولپنڈی میں جاری پاک-آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن پاکستان کے غلبے کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی ہے۔ اظہر علی 361 گیندوں پر 185 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔ امام الحق نے 358 گیندوں پر 157 رنز بنائے۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 208 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ اظہر نے بعد ازاں کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل کر اسکور میں مزید 101 رنز کا اضافہ کیا لیکن ڈبل سنچری سے پہلے آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان نے دل کے آخری لمحات میں اپنی پہلی اننگز 476 رنز پر ڈکلیئر کی لیکن تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ آسٹریلیا صرف ایک اوور ہی کھیل پایا کہ امپائروں نے کم روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

ذیل میں آپ راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے کھیل کی جھلکیاں دیکھ سکتے ہیں: