ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، بالآخر حسن علی باہر
پاکستان نے دورۂ نیدرلینڈز اور اس کے بعد ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی دونوں ٹیموں میں شامل نہیں اور ان کی جگہ نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو پہلی بار قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ بنے ہیں۔
تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل دورۂ نیدرلینڈز 16 اگست سے شروع ہوگا، جس کے لیے پاکستان نے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں طے شدہ ایشیا کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم منتخب کی گئی ہے۔
دورۂ سری لنکا میں زخمی ہونے والے شاہین آفریدی دونوں اسکواڈز کا حصہ ہیں حالانکہ اس وقت وہ طبیعت کی بحالی سے گزر رہے ہیں۔ ان کی حتمی الیون میں شمولیت کا فیصلہ ٹیم انتظامیہ کرے گی۔
عبد اللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود صرف نیدرلینڈز کا دورہ کریں گے جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر ایشیا کپ میں ان کی جگہ لیں گے۔
اعلان کردہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں ہوگا۔ 12 اگست کو قومی ٹیم ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہوگی۔ جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑی 22 اگست کو ایشیا کپ کے لیے براہ راست دبئی پہنچیں گے۔
دورۂ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، حارث رؤف، خوشدل شاہ، زاہد محمود، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، شاہین آفریدی، عبد اللہ شفیق، فخر زمان، محمد حارث، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم اور نسیم شاہ۔
ایشیا کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، افتخار احمد، آصف علی، حارث رؤف، حیدر علی، خوشدل شاہ، شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، شاہین آفریدی، عثمان قادر، فخر زمان، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم اور نسیم شاہ۔
پاکستان کا دورۂ نیدرلینڈز
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
پاکستان | نیدرلینڈز | پہلا ون ڈے | روٹرڈیم | 16 اگست 2022ء |
پاکستان | نیدرلینڈز | دوسرا ون ڈے | روٹرڈیم | 18 اگست 2022ء |
پاکستان | نیدرلینڈز | تیسرا ون ڈے | روٹرڈیم | 21 اگست 2022ء |
ایشیا کپ 2022ء - مکمل شیڈول
تمام اوقات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ہیں
میچ | تاریخ | بمقابلہ | بمقام | بوقت | |
---|---|---|---|---|---|
1 | 27 اگست | سری لنکا | افغانستان | دبئی | شام 7 بجے |
2 | 28 اگست | پاکستان | بھارت | دبئی | شام 7 بجے |
3 | 30 اگست | بنگلہ دیش | افغانستان | شارجہ | شام 7 بجے |
4 | 31 اگست | بھارت | کوالیفائر | دبئی | شام 7 بجے |
5 | یکم ستمبر | سری لنکا | بنگلہ دیش | دبئی | شام 7 بجے |
6 | 2 ستمبر | پاکستان | کوالیفائر | شارجہ | شام 7 بجے |
سپر 4 | 3 ستمبر | B1 | B2 | شارجہ | شام 7 بجے |
سپر 4 | 4 ستمبر | A1 | A2 | دبئی | شام 7 بجے |
سپر 4 | 6 ستمبر | A1 | B1 | دبئی | شام 7 بجے |
سپر 4 | 7 ستمبر | A2 | B2 | دبئی | شام 7 بجے |
سپر 4 | 8 ستمبر | A1 | B2 | دبئی | شام 7 بجے |
سپر 4 | 9 ستمبر | B1 | A2 | دبئی | شام 7 بجے |
فائنل | 11 ستمبر | سپر 1 | سپر 2 | دبئی | شام 7 بجے |