سینٹنر کی کیپٹن اننگز، نیدرلینڈز کو پھر شکست

0 876

نیوزی لینڈ نے مچل سینٹنر کی 77 رنز کی کیپٹن اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی ہے۔ ڈیرل مچل کے ساتھ اُن کی 123 رنز کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ نے نیدرلینڈز کی مقابلے میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔ یہاں تک کہ نیوزی لینڈ نے 148 رنز کا ہدف 14 اوورز ہی میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ نیدرلینڈز 2022ء - دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

نیدرلینڈز بمقابلہ نیوزی لینڈ

‏5 اگست 2022ء

اسپورٹ پارک، دی ہیگ، نیدرلینڈز

نیوزی لینڈ 8 وکٹوں سے جیت گیا

نیوزی لینڈ سیریز ‏2-0 سے جیت گیا

نیدرلینڈز147-4
بس ڈے لیڈے53*48
اسکاٹ ایڈورڈز26*20
نیوزی لینڈ باؤلنگامرو
مائیکل بریسویل40202
ایش سوڈھی30241

نیوزی لینڈ 🏆149-2
مچل سینٹنر77*42
ڈیرل مچل51*27
نیدرلینڈز باؤلنگامرو
بس ڈے لیڈے20131
ٹم پرنگل20161

پہلے ٹی ٹوئنٹی کی طرح نیدرلینڈز کی واحد مزاحمت بس ڈے لیڈے کی جانب سے ہی ہوئی۔ صرف 44 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد وہی تھے جنہوں نے ایک اینڈ آخر تک سنبھالے رکھا۔ 48 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کے دوران انہوں نے دو چھکے اور تین چوکے لگائے۔ اس دوران پہلے ٹام کوپر اور پھر کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ان کا ساتھ دیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے 26، 26 رنز بنائے۔ یہاں تک کہ 20 اوورز تک تکمیل تک اسکور بورڈ پر 147 رنز جمع ہوئے۔

در حقیقت نیدرلینڈز دو تجربہ کار اور ان فارم بلے بازوں کی موجودگی کے باوجود آخری پانچ اوورز کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ پندرہویں اوور کے اختتام پر اسکور بورڈ پر 111 رنز موجود تھے یعنی آخری 30 گیندوں پر صرف 36 رنز ہی بنے۔

اس ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ صرف 26 رنز پر دونوں اوپنرز نے تو محروم ہوا، لیکن اس کے بعد کپتان مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل کا جادو چل پڑا۔ دونوں نے صرف 65 گیندوں پر 123 رنز کی فاتحانہ شراکت داری کی۔

اس میں سینٹنر کے صرف 38 گیندوں پر 77 رنز سب سے نمایاں تھے۔ اس اننگز میں انہوں نے چار چھکے اور نو چوکے لگائے۔ دوسرے اینڈ سے مچل نے صرف 27 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 51 رنز اسکور کیے۔

اب نیدرلینڈز کا اگلا امتحان پاکستان کے خلاف ہے۔ وہ 16 سے 21 اگست کے دوران پاکستان کے خلاف روٹرڈیم میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گا۔