آئرلینڈ ایک اور سیریز ہار گیا

0 748

آئرلینڈ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں دوسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی بھی ہار گیا۔ یوں نہ صرف رواں سیزن میں تیسری سیریز شکست کھائی ہے بلکہ مسلسل آٹھواں ٹی ٹوئنٹی بھی ہارا ہے۔ یہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آئرلینڈ کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر تمام تر جدوجہد کے باوجود ایک فتح حاصل کرنے میں ناکامی مایوس کُن ہے۔

جنوبی افریقہ کا دورۂ انگلینڈ 2022ء - دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

آئرلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ

‏5 اگست 2022ء

کاؤنٹی گراؤنڈ، برسٹل، انگلینڈ

جنوبی افریقہ 44 سے جیت گیا

جنوبی افریقہ سیریز ‏2-0 سے جیت گیا

جنوبی افریقہ🏆182-6
ریزا ہینڈرکس4240
انریک کلاسن3916
آئرلینڈ باؤلنگامرو
گیرتھ ڈیلٹی40242
جوش لٹل40201

آئرلینڈ138
ہیری ٹیٹر3431
بیری میک کارتھی3219
جنوبی افریقہ باؤلنگامرو
وین پارنیل40305
ڈوین پریٹیوریئس3.50333

جنوبی افریقہ کی اس کامیابی میں جہاں وین پارنیل کی تباہ کن باؤلنگ نمایاں تھی، وہیں انریک کلاسن، کپتان ڈیوڈ ملر اور ڈیوین پریٹیوریئس کی مختصر پُر اثر باؤلنگ کا بھی کردار رہا۔ جب 14 اوورز میں چار وکٹوں پر صرف 93 رنز بنے تھے تب ان تینوں کی وجہ سے جنوبی افریقہ 182 رنز تک پہنچا۔

کلاسن اور ملر کی پانچویں وکٹ پر 71 رنز کی شراکت داری نے تو میچ کا پانسہ ہی پلٹ دیا۔ خاص طور پر سترہویں اوور میں بیری میک کارتھی کو نو بال اور فری ہٹ پر مسلسل دو چھکوں نے تو ماحول ہی بنا دیا تھا۔ جنوبی افریقہ صرف تین اوورز میں 63 رنز بنا گیا۔ آخری تین اوورز میں محض 25 رنز دے کر آئرلینڈ نے واپسی کی کوشش تو کی لیکن میچ ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

کلاسن نے صرف 16 گیندوں پر 39 رنز بنائے جبکہ ملر 20 گیندوں پر 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پریٹیوریئس 7 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اب 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جو رہی سہی امید تھی، وہ صرف دو رنز پر دو وکٹیں گرنے سے پوری ہو گئی۔ کپتان پال اسٹرلنگ نے 16 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ وہ پاور پلے میں گرنے والی تیسری وکٹ بنے۔ آنے والے بلے بازوں میں سے ہیری ٹیکٹر اور آخر میں میک کارتھی ہی کچھ قابل ذکر مزاحمت کر سکے۔ ٹیکٹر نے 34 رنز بنائے جبکہ میک کارتھی 19 گیندوں پر 32 رنز بنا کر سب سے آخر میں آؤٹ ہوئے۔

وین پارنیل نے صرف 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کیریئر بیسٹ پرفارمنس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جبکہ ریزا ہینڈرکس کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

آئرلینڈ اب افغانستان کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا جبکہ جنوبی افریقہ انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز میں شرکت کرے گا۔