مورگن زخمی ہو کر بقیہ سیریز سے باہر

1 1,050

انگلستان کے مڈل آرڈر بلے باز ایون مورگن دائیں کندھے میں تکلیف کے باعث بھارت کے خلاف جاری ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

مرد بحران سمجھے جانے والے مورگن انگلش دستے کے اہم رکن ہیں
مرد بحران سمجھے جانے والے مورگن انگلش دستے کے اہم رکن ہیں

کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مورگن کو یہ انجری رواں سال کے اوائل میں دورۂ آسٹریلیا کے دوران ہوئی تھی جو بھارت کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ایک مرتبہ پھر ابھری۔

انگلینڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نک پیئرس کا کہنا ہے کہ یہ ایک پرانی انجری ہے اور غالباً یہ مورگن کی ڈائیو اور تھرو کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرے گی۔ اب انہیں اس کے مستقل علاج کی ضرورت ہے اور اگلے ہفتے انجری کے جائزے کے بعد ان کا علاج شروع کیا جائے گا۔

ایون مورگن بارش سے متاثر ہونے والے پہلے ایک روزہ میں بلے بازی کے لیے میدان میں نہیں آئے جبکہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں بھی وہ 15 اوورز تک ہی میدان میں موجود رہے۔ ان کی صحت یابی میں کتنا وقت لگے گا اس بارے میں فی الوقت کچھ نہیں بتایا گیا۔