پاکستان 'اے' نے افغانستان کے خلاف سیریز جیت لی

پاکستان 'اے' کے بلے بازوں کی مجموعی کارکردگی نے اسے افغانستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں فتح دلا دی۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں پاکستان نے شرجیل خان، بابر اعظم اور عمر امین کی نصف…

ٹنڈولکر، سہواگ اور گمبھیر پورے دورۂ ویسٹ انڈیز سے باہر

بھارت نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ایک روزہ اور ٹیسٹ کے حتمی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق ایک روزہ مرحلے میں سچن ٹنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی، یووراج سنگھ، ظہیر خان، گوتم گمبھیر اور اشیش نہرا شامل نہیں ہوں گے جبکہ ٹیسٹ مرحلے میں بھی بھارت…

انگلستان کی نظریں عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

انگلستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ بھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔ کارڈف میں سری لنکا کے خلاف آج (جمعرات کو) شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلستان کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو…

دورۂ ویسٹ انڈیز: بھارتی کرکٹ بورڈ کا نوجوان دستے کی صلاحیتوں پر اظہار اعتماد

بھارت کے کرکٹ بورڈ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دورۂ ویسٹ انڈیز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگی۔ چنئی میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی کے…

بھارتی ٹیم کا اصل امتحان انگلستان میں ہوگا؛ سر این بوتھم

ماضی کے عظیم انگلش آل راؤنڈر این بوتھم نے کہا ہے کہ بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلا مقام اپنے ہوم گراؤنڈز پر فتوحات کے ذریعے حاصل کی ہے اور انگلستان کے خلاف آنے والی سیریز اس کی صلاحیتوں کا حقیقی اور کٹھن امتحان ہوگی۔ برطانیہ کے اخبار…

ترجیح ملک یا آئی پی ایل؛ گمبھیر بھی دورۂ ویسٹ انڈیز نہ کھیلنے کے خواہاں، انجری کا بہانہ

بھارتی پریمیئر لیگ نے دولت کے پجاری کھلاڑیوں کو اندھا کر دیا ہے۔ کرس گیل اور لاستھ مالنگا کا اپنے ممالک کی جانب سے کھیلنے کے بجائے آئی پی ایل کو ترجیح دینا اس بات کا مظہر تھا کہ کھلاڑی اب ملک کے بجائے پیسے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اور اب 'اس…

محمد نبی کی دلیرانہ اننگ بھی افغانستان کو فتح نہ دلا سکی، پاکستان 'اے' فتحیاب

افغانستان کے دورۂ پاکستان کا آغاز ہی شکست کے ساتھ ہوا ہے جو اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان 'اے' سے 5 وکٹوں سے شکست کھا گیا۔ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرنے کے بعد افغانستان…

کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل بورو ایلیٹ پینل آف امپائرز میں شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کمار دھرماسینا اور رچرڈ کیٹل بورو کو امپائرز کے ایلیٹ پینل میں شامل کر لیا ہے۔ کرک نامہ کو موصول ہونے والے آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق دونوں امپائرزں کو آئی سی سی کے امپائرز سلیکشن پینل نے…

نئی عالمی درجہ بندی؛ مصباح اور سعید اجمل کیریئر کی بہترین پوزیشنوں پر

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز برابر ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں کوئی فرق نہیں آیا اور پاکستان بدستور چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ گیانا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شکست سے…

'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' سابق ویسٹ انڈین کھلاڑیوں نے سعید اجمل کے ایکشن کو مشکوک قرار دے…

ماضی کے عظیم ویسٹ انڈین کھلاڑی سر ویوین رچرڈز نے پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر سوالات اٹھاتے ہوئے اسے مشکوک قرار دے دیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سعید اجمل نے 17 وکٹیں…