نیدرلینڈز کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 215 رنز کی شرمناک شکست

کیمار روچ کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے عالمی کپ 2011ء کے گروپ 'بی' کے ایک میچ میں نیدرلینڈز کو ریکارڈ 215 رنز کی بدترین شکست دے دی۔ کیمار روچ عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے چھٹے باؤلر بن گئے ہیں جنہوں نے مسلسل تین گیندوں پر تین…

آسٹریلیا عالمی کپ کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا

آسٹریلیا عالمی کپ 2011ء کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔ یہ 2006ء کے بعد آسٹریلیا کا پہلا دورۂ بنگلہ دیش ہوگا جس میں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم عالمی کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے بجائے براہ راست 4 اپریل کو…

مصباح و آفریدی نے سری لنکا کو زیر کر لیا، گروپ پوزیشن مضبوط

گروپ 'اے' کے ایک اہم میچ  میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔یوں پاکستان نے عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔ گو کہ اسے ٹورنامنٹ کی…

براوو عالمی کپ سے باہر؛ ویسٹ انڈیز پریشان

عالمی کپ 2011ء میں ویسٹ انڈیز کے اگلے مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو زبردست ٹھیس پہنچی ہے اور ان کے اہم ترین کھلاڑی آل راؤنڈر ڈیوائن براوو زخمی ہو کر چار ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران وہ…

متنازع انٹرویو؛ یاسر حمید پر پابندی و جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز یاسر حمید کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی برطانوی اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' کو اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد دیے گئے انٹرویو کے ضمن میں لگائی گئی ہے۔ اس انٹرویو میں یاسر حمید نیوز آف دی ورلڈ…

سری لنکا کا رواں سال دورۂ پاکستان پر غور، پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے چیئرمین سوماچندرا ڈی سلوا کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جو انہوں نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے بارے میں دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ…

نیوزی لینڈ کی شکستوں کا سلسلہ دراز تر، آسٹریلیا فاتح

نیوزی لینڈ کی شکستوں کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا جا رہا ہے۔ اور اس بار عالمی کپ 2011ء کے ایک اہم میچ میں اسے اپنے پڑوسی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی شکست ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،…

آسٹریلیا کو دھچکا، بولنجر زخمی ہو کر عالمی کپ سے باہر

بلند حوصلہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی عالمی کپ 2011ء کی مہم کو پہلا دھچکا پہنچ گیا کیونکہ اس کے اہم تیز باؤلر ڈوگ بولنجر ٹخنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ پورا عالمی کپ نہیں کھیل پائیں گے۔ عالمی کپ 2011ء کے لیے بھارت آمد…

لڑکھڑاتا انگلستان ڈچ خطرے سے نمٹنے میں بمشکل کامیاب

معرکہ تھا انگلستان اور نیدرلینڈز کا اور ناگپور کے وی سی اے اسٹیڈیم میں صرف ایک ہی نام گونجتا رہا وہ تھا ڈچ کھلاڑی ریان ٹین ڈسکاٹے کا۔ 2010ء میں آئی سی سی ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پانے والے ڈسکاٹے نے 110 گیندوں پر 119 رنز کی شعلہ…

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کا کامیاب آغاز، زمبابوے کو شکست

موجودہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء میں اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف 91 رنز سے آسان فتح حاصل کر کے کر دیا۔ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے بلے بازوں کے پاس آسٹریلیا باؤلرز…