عالمی کپ اور قضیہ نوآموز ٹیموں کا

آئی سی سی ورلڈ کپ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کے نئے اور تیز تر فارمیٹ کی روز بروز بڑھتی مقبولیت کے باوجود یہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا سب سے بڑا اور اہم ٹورنامنٹ ہے۔ 2011ء کے عالمی کپ کی میزبانی کرکٹ کی دنیا کے سب سے…

سری لنکا کی کینیڈا کے خلاف 210 رنز کی شاندار فتح

عالمی کپ 2011ء میں یکطرفہ میچز کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ بھارت کی جانب سے بنگلہ دیش کو بدترین شکست دینے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے کینیا کو کچل کر رکھ دینے کا بعد تیسرا مقابلہ میزبان سری لنکا اور کینیڈا کے درمیان ہوا جس میں سری لنکا…

عالمی کپ کا افتتاحی میچ، بھارت نے بنگلہ دیش کو روند ڈالا

بھارت نے عالمی کپ کے افتتاحی مقابلے ہی میں اپنے خطرناک عزائم ظاہر کر دیے اور یادگار کارکردگی کی توقعات باندھے بنگلہ دیشی عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ وریندر سہواگ اور ویرات کوہلی کی شعلہ فشاں سنچری اننگز کی بدولت بھارت نے 370 رنز کا…

آخری وارم اپ، پاکستان کو انگلستان کے ہاتھوں شکست

کینیڈا کے خلاف شکست کے دہانے پر پہنچ کر بچ جانے والے انگلستان نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ سے قبل کچھ اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بدترین شکست اور کینیڈا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد یہ…

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکہ

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا معروف کرکٹ اسٹیڈیم ہے جو عالمی کپ 2011ء کے دوران بنگلہ دیش میں ہونے والے میچز کا مرکز ہوگا۔ یہ میدان قبل از تقسیم ہند کے معروف مسلم لیگی رہنما مولوی اے کے فضل الحق سے موسوم ہے جنہوں…

مہند راجاپکسے اسٹیڈیم، ہمبنٹوٹا

سری لنکا نے عالمی کپ 2011ء کے لیے ایک نیا اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا ہے جو ہمبنٹوٹا میں واقع ہے۔ 35 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کا حامل یہ میدان سری لنکا کے موجودہ صدر مہند راجاپکسے سے موسوم ہے۔ تقریبا 8 ملین ڈالرز کی لاگت سے نیا اسٹیڈیم تیار…

راناسنگھے پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو

راناسنگھے پریماداسا اسٹیڈیم سری لنکا کے اہم کرکٹ میدانوں میں سے ایک ہے۔ یہ ملک کے سب سے بڑے شہر کولمبو میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم کو پہلی بار 1986ء میں پاکستان اور سری لنکا کے ایک روزہ میچ کی میزبانی بخشی گئی تاہم بارش کے باعث میچ میں ایک گیند…

مرلی دھرن انٹرنیشنل اسٹیڈیم، کانڈی

کانڈی کے خوبصورت شہر میں سری لنکا کے ایک اور خوبصورت اسٹیڈیم کا اضافہ کیا گیا ہے جسے لیجنڈری اسپنر متیاہ مرلی دھرن سے موسوم کیا گیا ہے۔ مرلی دھرن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اب تک صرف ایک مرتبہ بین الاقوامی کرکٹ دیکھنے میں آئی ہے جب دسمبر…

پی سی اے اسٹیڈیم، موہالی

پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن (پی سی اے) اسٹیڈیم ، موہالی عالمی کپ 2011ء کے میزبان میدانوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھارتی پنجاب کے شہر چندی گڑھ سے کچھ فاصلے پر موہالی میں واقع ہے اسی لیے اسے موہالی اسٹیڈیم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پنجاب کی ریاستی کرکٹ ٹیم…

سردار پٹیل اسٹیڈیم، احمد آباد

سردار پٹیل اسٹیڈیم بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں واقع ہے۔ یہ بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل سے موسوم ہے۔ یہاں گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر دفتر بھی واقع ہے۔ جبکہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)…