پاکستان کا 'ایل کلاسیکو' اور محمد عامر کی ہیٹ ٹرک

پاکستان کے روایتی حریف، کراچی اور لاہور، مدمقابل آئے تو کروڑوں نظریں مقابل 22 کھلاڑیوں پر تھیں لیکن میلہ لوٹا صرف ایک نے، محمد عامر نے! اسپاٹ فکسنگ جیسے بدترین اسکینڈل میں پھنسنے والے محمد عامر کبھی دنیا بھر کی آنکھوں کا تارا تھے، انہیں…

"جن پہ تکیہ تھا وہی۔۔۔" لاہور پھر ہار گیا

کرس گیل سے امید تھی، عمر اکمل کی واپسی کا سہارا تھا، اجنتھا مینڈس کو شامل کرکے کچھ توقعات باندھی گئی تھیں لیکن لاہور قلندرز کے لیے کوئی کچھ نہ کرسکا۔ پشاور زلمی کے ہاتھوں 9 وکٹوں کی بدترین شکست کے بعد اب لاہور کے لیے سخت حالات پیدا ہو چلے…

کوئٹہ کے "شمشیر زن" چھا گئے، کراچی کو بھی زیر کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک اور جامع کارکردگی پیش کرکے پاکستان سپر لیگ میں اپنا مسلسل دوسرا مقابلہ جیت لیا ہے اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ کراچی کنگز، جو روایتی حریف لاہور قلندرز پر غلبہ پانے کے بعد ساتویں آسمان پر تھا، اب کوئٹہ کے 8…

محمد عامر اور کراچی کنگز چھا گئے، قلندرانِ لاہور کو بدترین شکست

پاکستان سپر لیگ کا "سب سے بڑا مقابلہ" محمد عامر اور کراچی کنگز کی شاندار کارکردگی اور کرس گیل سمیت لاہور قلندرز کی مکمل ناکامی کے ساتھ مکمل ہوا۔ محمد عامر کی ہیٹ ٹرک اور شکیب الحسن اور لینڈل سیمنز کی نصف سنچریوں کی مدد سے کراچی نے "فیوریٹ"…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے کھلاڑیوں کے نام ظاہر کردیے

یووراج سنگھ سال کے اہم ترین ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوتے ہوتے بچ گئے، آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں ان کی سست اننگز بھارت کو شکست سے دوچار تو کر دیتی لیکن آخری اوور میں انہوں نے شاندار چوکے اور چھکے کے ذریعے نہ صرف بھارت کو…

پی ایس ایل کا رنگارنگ آغاز، کوئٹہ نے "فیورٹ" اسلام آباد کو دھول چٹا دی

جس نے بھی یہ کہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز "چھپا رستم" ہے، بالکل غلط کہا تھا کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی مقابلے میں ہی اس نے "فیورٹ" اسلام آباد یونائیٹڈ کو دھول چٹا دی ہے۔ شاندار اسپن باؤلنگ، بہترین فیلڈنگ اور اس کے بعد دھواں دار بلے…

پاکستان سپر لیگ 2016ء – مکمل شیڈول

پاکستان سپر لیگ کا آغاز بس ہونے ہی والا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ سے لے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تک تمام ٹیمیں اور ان کے بیشتر کھلاڑی، کوچ، عملے کے دیگر اراکین اور شائقین کی بڑی تعداد بھی متحدہ عرب امارات پہنچ چکی ہے اور جب 4 فروری کو ان دونوں…

جلد بازی میں فیصلے، محمد عامر کا مستقبل داؤ پر

پرانے زمانے میں جب بادشاہوں کو کسی مصاحب کی بڑھتی ہوئی طاقت سے معمولی سا خطرہ بھی ہوتا تھا تو اسے کسی ایک نئی اور خطرناک ترین مہم پر بھیج دیا جاتا تھا، جہاں جیتنے کے امکانات صفر ہوں تاکہ وہ وہیں مارا جائے اور بادشاہ کے تخت کو لاحق خطرے کا…

بھارت کلین سویپ کرتا عالمی نمبر ایک بن گیا

یووراج سنگھ نے آخری اوور میں ایک شاندار چھکے اور چوکے کے ذریعے 'ایک تیر سے تین شکار' کھیل لیے، ایک تو بھارت کو سیریز میں کلین سویپ کامیابی بخشی، پھر اسے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک تک پہنچایا اور ان سب سے بڑھ کر اپنا ڈوبتا ہوا…

دورۂ نیوزی لینڈ: شکست لیکن امید کی دو کرنیں ضرور ملیں

گزشتہ ایک سال کے عرصے میں محدود اوورز کی کرکٹ میں پاکستان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے سوا کھلاڑی کہیں سے فتح یاب نہیں لوٹے۔ نیوزی لینڈ کا دورہ اس پورے سلسلے کا نقطہ عروج تھا۔ گزشتہ ایک سال میں…