زلمی کا وار، لگاتار! اسلام آباد کو ایک اور شکست

شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر مصباح الحق کو، معذرت پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں ایک بار پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی ہے اور یوں زلمی ایک مرتبہ پھر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آ گیا ہے۔ جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کے موقع پر یہ…

"چھا جائے کوئٹہ"، گلیڈی ایٹرز کی ایک اور کامیابی

ایک شکست ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کافی تھی، اس نے غلطیوں سے سیکھتے ہوئے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ دوبارہ وہیں سے جوڑ لیا ہے جہاں سے ٹوٹا تھا۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے دوسرے مقابلے میں کوئٹہ نے باآسانی 7 وکٹوں سے…

بوپارا "ہیرو سے زیرو"، کراچی کو صرف 3 رنز سے شکست

کراچی کنگز کے روی بوپارا ناقابل عبور ہدف کو یقین کی سرحدوں تک کھینچ لائے، اور جب جیت کی 'خوشبو' تک محسوس ہونے لگی، ہوش کے بجائے جوش سے کام لے بیٹھے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ پشاور زلمی صرف 3 رنز سے مقابلہ جیت گیا 183 رنز کے بھاری ہدف کے تعاقب…

شارجہ میں چھکوں کی بارش، اسلام آباد لاہور پر غالب آ گیا

پاکستان سپر لیگ دبئی سے شارجہ کیا پہنچی، اس کا تو رنگ و روپ ہی بدل گیا۔ کہاں اب تک ہونے والے "لو-اسکورنگ" مقابلے تھے اور کہاں یہ 167 رنز کا بھاری بھرکم ہدف محض 16 ویں اوور ہی میں حاصل ہوجانا؟ یہ کارنامہ انجام دیا اسلام آباد یونائیٹڈ نے کہ…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کا اعلان، احمد شہزاد باہر، خرم منظور اندر

پاکستان نے سال 2016ء کے سب سے اہم ٹورنامنٹ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے اپنے دستے کا اعلان کردیا ہے جس میں توقع کے مطابق احمد شہزاد شامل نہیں لیکن ان کے اخراج سے زیادہ حیران کن فیصلہ ان کے متبادل کا ہے۔ پاکستان نے خرم منظور کو ان کی جگہ شامل کیا…

"کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے"، جنوبی افریقہ جیت گیا

پے در پے شکستوں سے بے حال جنوبی افریقہ کو جب انگلستان کے خلاف تیسرے ایک روزہ میں 318 رنز پڑ گئے تو اندازے لگائے جا رہے تھے کہ ایک اور ہار کے ساتھ جنوبی افریقہ سیریز میں بھی شکست دوچار ہو جائے گا لیکن اوپنرز کوئنٹن ڈی کوک اور ہاشم آملا کی…

"گرین ٹاپ" پر بھارت بے حال، سری لنکا کے باؤلرز نے پہلا معرکہ سر کرلیا

آسٹریلیا کو اس کے میدانوں پر بری طرح چت کرنے کے بعد جیسے ہی بھارت کے بلے باز وطن واپس پہنچے، سری لنکا کے خلاف سیریز میں ان کا استقبال ایک "گرین ٹاپ" وکٹ نے کیا۔ ایسی خطرناک پچ کہ جس پر سری لنکا کے نوآموز سیمرز بھی وسیم اکرم اور وقار یونس…

لاہور کا پہلا شکار ہی بڑا، کوئٹہ کو سیزن میں پہلی شکست

عمر اکمل کی طوفانی اننگز اور اسپن گیندبازوں کی شاندار کارکردگی نے لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں اپنی پہلی کامیابی تک پہنچا دیا ہے، وہ بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کہ جو اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست تھا۔ کوئٹہ کے لیے یہ مقابلہ سخت…

کوئٹہ نے پشاور پر بھی قابو پالیا، اعصاب شکن معرکہ گلیڈی ایٹرز کے نام

پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تین روز تک یکطرفہ، اور بقول شخصے پھیکے، مقابلوں کے بعد بالآخر وہ دن آ پہنچا جس کا انتظار تھا۔ پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز معرکے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی تو کچھ دیر بعد حلقۂ آتش (رنگ آف فائر) میں ایک…

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ نہ ہونا افسوس ناک ہے: ویوین رچرڈز

ابھی گزشتہ ہفتے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے کہا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا انعقاد نہ ہونا افسوس ناک ہے اور ساتھ ہی اس امید کا اظہار بھی کیا تھا کہ جلد پاکستان کے میدان…