پاکستان اور امارات، دونوں کی نظریں پہلی کامیابی پر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سبب قومی ٹیم ایشیا کپ کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش کچھ تاخیر سے پہنچی، جس کی وجہ سے غالباً وکٹ کو سمجھنے میں کچھ وقت لگا۔ بھارت کے خلاف بدترین شکست اِس کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ قومی ٹیم وکٹ کو سمجھنے میں کتنی بُری…

پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی تاریخ، پاکستان کی شکست سے عبارت

جس وقت کا سب کو انتظار ہے، وہ بس آیا ہی چاہتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کا "کانٹے دار" مقابلہ کون جیتا ہے، یہی سوال اس وقت برصغیر کے ہر گھر اور گلی کوچے میں ہو رہا ہے۔ کوئی پاکستانی کی باؤلنگ دہشت سے خائف ہے تو کوئی بھارتی بلے بازوں کی مار کا…

پاک-بھارت ٹکراؤ، جس کا ہے بے تابی سے انتظار

اس کو حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ عالمی کپ 2015ء کے بعد پاکستان ایک مرتبہ پھر روایتی حریف بھارت کے مقابلے پر آیا ہے تو وہ ٹورنامنٹ کا پہلا ہی میچ ہے۔ 27 فروری کو ہونے والا پاک-بھارت ایشیا کپ مقابلہ ایسا ہے جس کا شائقین کرکٹ کو بے تابی سے…

اظہر محمود پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ وہ مستقل کوچ مشتاق احمد کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالیں گے جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مسلسل مصروفیات کے بعد…

سری لنکا کے لیے آسان مقابلہ مشکل فتح بن گیا

کوالیفائنگ مرحلے میں سروخرو ہو کر متحدہ عرب امارات ایشیا کپ کے مرکزی راؤنڈ میں پہنچا تو شائقین کے ایک حلقے نے 'یکطرفہ مقابلوں' کا شکوہ کرنا شروع کردیا لیکن سری لنکا کے خلاف اپنے پہلے ہی مقابلوں میں امارات نے ثابت کردیا کہ وہ اتنے کمزور نہیں…

پی ایس ایل الیون، بہترین کھلاڑی، بہترین ٹیم

پاکستان سپر لیگ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ جتنا آغاز شاندار تھا، اختتام اس سے کئی گنا زیادہ جاندار ثابت ہوا۔ اس میں ہر وہ عنصر شامل دکھائی دیا جو کسی بھی لیگ کی کامیابی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ فاتح تو اسلام آباد یونائیٹڈ…

میک کولم، ایک عہد جو تمام ہوا

'آخر کیوں؟' کوئی ایک وجہ تو بتائی جائے کہ آخر برینڈن میک کولم بین الاقوامی کرکٹ کو کیوں چھوڑ گئے؟ مکمل فٹ، بہترین فارم میں لیکن اس کے باوجود دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 'باز' نے سب کو غمزدہ کردیا ہے۔ کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی شکست…

آسٹریلیا نے میک کولم کے الوداعی رنگ میں بھنگ ڈال دیا

دو سال قبل تک ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا کا راج تھا، لیکن پاکستان کے ہاتھوں مایوس کن شکست اور پھر بتدریج خراب کارکردگی نے اس سے یہ مقام چھین لیا۔ لیکن قوی عزائم اور جارحانہ حکمت عملی کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرنے…

پی ایس ایل فائنل: 'دماغ' اسلام آباد، 'دل' کوئٹہ کے ساتھ

پاکستان سپر لیگ کا حسن اتفاق دیکھیں کہ جس میدان پر جن دو ٹیموں نے افتتاحی مقابلہ کھیلا تھا، ٹھیک 19 ویں دن حتمی معرکہ یعنی فائنل بھی انہیں کے مابین ہونے والا ہے۔ گو کہ اُس مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے باآسانی فتح حاصل کی تھی، لیکن آج کا…

وہ کھلاڑی جن کے لیے ایشیا کپ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے بھی زیادہ اہم

جب ورلڈ ٹی ٹوئنٹی جیسا ٹورنامنٹ محض چند دنوں کے فاصلے پر ہو تو اس سے قبل کسی بھی مقابلے اور کسی بھی سیریز کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے، لیکن حیران کن طور پر مارچ میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ایشیا کپ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے،…