عالمی کپ: ناقابل یقین پاکستان معجزے کا منتظر

گزشتہ چند ماہ کی کارکردگی، نتائج اور عالمی درجہ بندی میں مقام دیکھیں تو عالمی کپ 2015ء میں پاکستان کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز جیتنے اور اس کے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک یادگار شکست دینے…

پاکستان کے پاس بھارت کو ہرانے کا سنہری موقع ہے: ظہیر عباس

ماضی کے عظیم پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اِس بار عالمی کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے سکتا ہے۔ عالمی کپ کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ میں سمجھا جانے والا…

عالمی کپ: نیوزی لینڈ، فائنل کے لیے مضبوط امیدوار

عالمی اعزاز کے لیے کبھی بھی مضبوط امیدوار نہ رہنے کے باوجود بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نیوزی لینڈ نے ہمیشہ اپنی قابلیت اور توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی ہے اور عالمی کپ کو بھی اس سے استثناء حاصل نہیں۔ عالمی کپ کے ابتدائی مراحل میں تو…

عالمی کپ: ویسٹ انڈیز کو کئی خامیوں پر قابو پانا ہوگا

عالمی کپ کے آغاز میں اب ایک ہفتے سے بھی کم دن باقی رہ گئے ہیں اور یہ وقت ہے عالمی کپ کے تمام اہم امیدواروں کا جائزہ لینے کا۔ ہم عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 8 ٹیموں کی خوبیوں اور خامیوں پر نظر ڈالیں گے اور ان کے کارکردگی دکھانے والے ممکنہ…

ایشانت شرما زخمی، عالمی کپ سے باہر

بھارت کے تیز گیندباز ایشانت شرما گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا پہنچنے کے بعد پے در پے شکستیں اور اب عالمی کپ سے چند روز قبل اپنے تجربہ کار ترین تیز گیندباز کا زخمی ہونا بھارت کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگا۔…

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے شائقین

کرکٹ کے عالمی میلے کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ ہی رہ گیا ہے۔ 14 فروری سے کھیل کےتمام دیوانے اپنا دل تھام کر بیٹھے ہوں گے لیکن کچھ خاص لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنی اس دیوانگی کے لیے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے چاچا کرکٹ سے لے کر…

پاک، بھارت، سری لنکا کو کمزور نہ سمجھیں: جیف مارش

پاکستان، بھارت اور سری لنکا اب تک ہونے والے 10 میں سے چار عالمی کپ جیت چکے ہیں اور 1992ء سے لے کر آج تک تمام عالمی کپ فائنل مقابلوں میں یہی ٹیمیں شریک رہی ہیں اور یہی بات آسٹریلیا کے سابق بلے باز جیف مارش کے ذہن میں کھٹک رہی ہے، جن کا کہنا…

پاکستان بھارت کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا: اظہر الدین

1992ء میں پاکستان اور بھارت پہلی بار عالمی کپ میں مدمقابل آئے۔ سڈنی میں ہونے والے اس مقابلے میں اظہر الدین کی زیر قیادت بھارت نے پاکستان کے خلاف باآسانی 43 رنز سے کامیابی حاصل کی اور اس کے بعد سے لے کر آج تک جب بھی دونوں ممالک عالمی کپ میں…

عالمی کپ کے بہترین تیز باؤلرز، کورٹنی واش کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

ویسٹ انڈیز کے مشہور تیز گیندباز کورٹنی واش نے عالمی کپ 2015ء سے پہلے اپنے پسندیدہ تیز باؤلرز کی فہرست جاری کی ہے اور ان کا ماننا ہے کہ یہ گیندباز آنے والے عالمی کپ میں موثر کارکردگی پیش کریں گے۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ جس کورٹنی واش نے…

عالمی کپ میں پاک-بھارت مقابلہ، جوش و خروش عروج پر

کہنے کو تو کرکٹ محض ایک کھیل ہے، لیکن 15 فروری کو عالمی کپ میں پاک-بھارت مقابلے کے منتظر کھلاڑیوں اور دونوں کے کروڑوں پرستاروں کے لیے یہ صرف کھیل نہیں ہے۔ عالمی کپ 2015ء میں گروپ ’بی‘ کے اس مقابلے کے تمام ٹکٹ صرف 20 منٹوں میں فروخت…