آئرش کپتان بھارت سے مقابلے کے لیے پرعزم

عالمی کپ 2015ء کے کوارٹر فائنل تک رسائی کے لیے مصروف عمل آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ بھارت آرام کی غرض سے اپنے چند کھلاڑیوں کو نہ کھلائے، لیکن اس کے باوجود انہیں ایسا نہیں لگتا کہ دفاعی چیمپئن آئرلینڈ کے خلاف…

دھونی کئی نئے ریکارڈز کے قریب

بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی سے زیادہ خوش کون ہوگا؟ عالمی کپ کے آغاز سے عین پہلے سہ فریقی سیریز کے آخری امتحان میں بری طرح ناکامی کے بعد جب دفاعی چیمپئن کو اہمیت نہیں دے رہا تھا تو پاکستان کے خلاف مقابلے سے اٹھے اور اب تک ناقابل شکست…

محمود اللہ نے نئی تاریخ رقم کردی

انگلستان کے خلاف عالمی کپ 2015ء کے اہم ترین مقابلے میں بنگلہ دیش کے محمود اللہ نے ایک نئی تاریخ رقم کی، جب وہ اپنے ملک کی طرف سے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز بنے۔ ایک ایسے عالمی کپ میں جہاں سنچریوں کی گنگا بہہ رہی ہے، محمود اللہ نے بھی…

جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو روکیں گے، مصباح پرامید

پاکستان کے کپتان مصباح الحق کو امید ہے کہ ان کے گیندباز سنیچر کو عالمی کپ کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے حریف کپتان ابراہم ڈی ولیئرز کو اپنا خاص ہدف قرار دیا ہے۔ عالمی کپ کی…

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقابلہ بارش

عالمی کپ میں بدترین آغاز کے بعد اپنے اوسان بحال کرنے والے پاکستان اور جنوبی افریقہ اب گروپ مرحلے کے اہم مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ آکلینڈ میں طے شدہ میچ میں جیت پاکستان کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن کرسکتی ہے، ساتھ ہی کسی…

بھارت کا وقار مقدم ہونا چاہیے، بھارتی بورڈ کی کوہلی کو تنبیہ

بھارت کے بلے باز ویراٹ کوہلی کی صحافی سے بدتمیزی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سخت رویہ اختیار کیا ہے اور مایہ ناز کھلاڑی کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ملک اور ٹیم کا وقار برقرار رکھیں، اور ایسا برتاؤ نہ کریں۔ چند روز قبل پرتھ میں پیش آنے…

اب ٹرپل سنچری بھی ناممکن نہیں: مائیکل کلارک

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک کا خیال ہے کہ بھارت کے بلے باز روہیت شرما کا طویل ترین ایک روزہ اننگز کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے، بلکہ اب ایک روزہ کرکٹ میں بلے بازوں کے لیے ٹرپل سنچری بنانا بھی ناممکن نہیں رہا۔ افغانستان کے خلاف حالیہ مقابلے…

فرحان سعید، معذوری بھی کرکٹ سے دور نہ کرسکی

انتہائی نامساعد حالات میں کامیابی کیسے حاصل کی جاتی ہے، پاکستان کے فرحان سعید اس کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔ پولیو سے متاثرہ اس پاکستانی کھلاڑی کا کرکٹ جنون دیکھ کر ہر شخص دنگ رہ جاتا ہے۔ محض دو سال کی عمر میں بائیں ٹانگ پولیو کی وجہ سے ناکارہ…

بنگلہ دیش کی امیدیں برقرار، اسکاٹ لینڈ پھر مایوس

16 سال قبل جب اسکاٹ لینڈ نے پہلی بار عالمی کپ میں جگہ پائی تھی تو بنگلہ دیش کے خلاف اسے اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کا سنہری موقع ملا تھا۔ بنگلہ دیش کو صرف 185 رنز تک محدود کرنے کے بعد اسکاٹ لینڈ 163 رنز پر ڈھیر ہوگیا اور اس کے بعد سے آج تک…

عالمی کپ میں 10 نہیں 25 ٹیمیں ہونی چاہئیں: سچن تنڈولکر

کرکٹ تاریخ کے عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک بھارت کے سچن تنڈولکر نے بین الاقوامی کرکٹ کے اس فیصلے پر اعتراض کیا ہے جس کے مطابق عالمی کپ 2019ء میں 10 ٹیمیں کھلائی جائیں گی۔ اس وقت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جاری عالمی کپ میں 14 ٹیمیں شرکت…