فواد احمد، ایشیز کے لیے ایک اور مسلمان کھلاڑی کا انتخاب

عالمی چیمپئن آسٹریلیا نے اپنی اگلی مہمات کے لیے دستے کا اعلان کردیا ہے جو جون کے اوائل سے ویسٹ انڈیز اور انگلستان کے دورے کرے گا۔ اس میں پاکستانی نژاد لیگ اسپنر فواد احمد بھی شامل ہیں۔ فواد آسٹریلیا کی جانب سے کھیلنے والے دوسرے مسلمان…

نیا عالمی چیمپئن آسٹریلیا، ایک نئے عہد کا آغاز

دنیائے کرکٹ میں تقریباً ڈیڑھ ماہ کی گہماگہمی بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی اور’’حق بہ حقدار رسید‘‘، آسٹریلیا نے پانچویں بار کرکٹ کے سب سے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔ ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا فائنل توقعات کے برخلاف بالکل یکطرفہ ثابت ہوا اور…

بھارت کے لیے جیت کا نسخہ: اعصاب پر قابو اور عمدہ فیلڈنگ

رواں عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے اورپہلے سیمی فائنل سے باہر ہوئی ٹیموں کو اپنی شکست کے دو بڑے اسباب تو بالکل اچھی طرح سمجھ میں آ چکے ہوں گے۔ اول نازک ترین مرحلے میں اعصاب کا جواب دے جانا اوردوم فیصلہ کن لمحات میں ناقص فیلڈنگ کا ہونا۔خصوصاً…

پاک-بھارت مقابلے، ’’چار دن کی چاندنی، پھر اندھیری رات‘‘

بھارت اور پاکستان کے تعلقات تقسیم ہند کے بعد سے ہی کشیدہ ہیں۔ تعلقات کی ہمواری اور ماحول خوشگوار بنانے کی کوششیں تو بے شمار ہوئیں لیکن ان کو کبھی دوام نہیں ملا۔ سیاسی سطح کے ان اختلافات کا سب سے زیادہ نقصان کرکٹ کو پہنچا۔ ایک ایسا کھیل جو…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: سچن کا شعیب کو کرارا چھکا

ہند و پاک کے کرکٹ شائقین کو اپنی ٹیموں کے ساتھ اتنی جذباتی وابستگی ہے کہ انہیں ہار کسی صورت گوارہ نہیں۔ فتح و شکست، جس کی حیثیت اعدادوشمار کی معمولی تبدیلی کے سوا کچھ نہيں، سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے کروڑوں کرکٹ دیوانوں پر برق بن کر گرتی…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: لاہور اور بمبئی کا ’’سانحہ‘‘

تحریر: فہد کیہر (پاکستان-آسٹریلیا مقابلہ)/سلمان غنی (بھارت-انگلستان مقابلہ) 1987ء میں جب کرکٹ کے ’’میگا ایونٹ‘‘ کا انعقاد پہلی مرتبہ ایشیائی سرزمین پر کیا گیا تھا تو یہ فطرتاً بر صغیر کی دونوں بڑی ٹیموں یعنی بھارت اور پاکستان کے لیے ’’انا…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: جب ناقابل تسخیر ویسٹ انڈیز سرنگوں ہوا

متواتر دو عالمی کپ جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز دنیائے کرکٹ کا بے تاج نہیں بلکہ تاج والا بادشاہ بن چکا تھا اور اس کے کھلاڑیوں کا کوئی دور دور تک ثانی نہیں دکھائی دیتا تھا۔ ویوین رچرڈز، گورڈن گرینج اور کلائیو لائیڈ جیسے بلے باز اور مائیکل ہولڈنگ،…

دھونی کے لیے اک نئے اور مشکل عہد کا آغاز

آسٹریلیا، انگلستان اور دیگر ممالک کی طرح بھارت کی تاریخ میں ٹیسٹ اور ایک روزہ کرکٹ کے لیے الگ الگ کپتان مقرر کرنے کی روایت موجود نہیں۔ لیکن مہندر سنگھ دھونی کا پراسرار انداز میں ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑ دینے کے اعلان کے بعد 'ٹیم انڈیا' بھی ٹیسٹ…

دھونی کی ریٹائرمنٹ، ذہن میں کلبلاتے چند سوالات

ابھی مہندر سنگھ دھونی کے متبادل پر ہونے والی بحث کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچی تھی کہ 'ایم ایس' نے ایک عجیب و حیرت انگیز فیصلہ کر ڈالا۔ انہوں نے نہ صرف یہ کہ قیادت چھوڑ دی بلکہ ٹیسٹ کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ گئے۔ دھونی گرچہ بحیثیت ٹیسٹ کپتان…

دھونی کا متبادل کون؟

مہندر سنگھ دھونی دنیائے کرکٹ کا ایسا نام ہے جس نے شہرت اور کامیابی کی بلندیاں بڑی تیزی سے سر کی ہیں۔ سال 2004ء میں دھونی نے اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کیا، اور محض3سال بعد وہ باضابطہ طور پر قومی ٹیم کے کپتان بھی مقرر کر دیے گئے، جس کے…