عمر، مصباح اور سہیل تنویر نے پاکستان کو 4-1 سے فتح دلا دی

سہیل تنویر کی عمدہ گیند بازی اور کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کی فتح گر شراکت کی بدولت پاکستان نے آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 4-1 کے بڑے مارجن سے ایک روزہ سیریز جیت لی ہے اور یوں ایک روزہ کرکٹ کی…

سلمان بٹ اور محمد عامر کی اپیلیں مسترد، سزائیں برقرار

برطانیہ کی اعلی ترین عدالت نے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ اور تیز گیند باز محمد عامر کی جانب سے قید کی سزاؤں کے خاتمے کے لیے دائر کی گئی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ یوں دونوں کھلاڑیوں پر قید کی سزائیں بدستور لاگو رہیں گی۔ بدھ کو سماعت کے…

اگلے سال بنگلہ دیش کے دورۂ پاکستان کے امکانات

پاکستان کسی بھی قیمت اپنے وطن عزیز میں کرکٹ کے میدانوں کی رونق بحال کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے دو چیزوں پر سودے بازی کی ہے، ایک تو انگلستان کے خلاف ایک اہم سیریز سے قبل بنگلہ دیش کے دورے پر رضامندی کا اظہار اور دوسرا بین…

سعید اجمل کا خوف، انگلستان نے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی

برصغیر کی کنڈیشنز میں بدترین ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بعد انگلستان کو اگلے سال کے اوائل میں پاکستان کے خلاف سیریز کا سخت چیلنج درپیش ہے اور عالمی درجہ بندی میں سرفہرست انگلستان پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں مسلسل کامیابیوں سے پریشان بھی دکھائی…

ہارون لورگاٹ جون 2012ء کے بعد آئی سی سی چیف ایگزیکٹو نہیں رہیں گے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے کہا ہے کہ 2012ء کے وسط میں اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے کے بعد اس میں مزید توسیع کے خواہشمند نہیں ہیں۔ آئی سی سی کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق…

پاکستانی خواتین نے عالمی کپ 2013ء کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے آئی سی سی خواتین عالمی کپ کوالیفائر 2011ء کے اہم مقابلے میں نیدرلینڈز کو 193 رنز کے زبردست مارجن سے شکست دے کر خواتین عالمی کپ 2013ء میں جگہ بنا لی۔ جبکہ سرفہرست چار میں شامل ہونے کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ویمنز ورلڈ ٹی…

سچن کی 100 ویں سنچری؛ دنیا کھڑی ہوئی ہے ترے انتظارمیں

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ 5 وکٹوں اور دوسرا باری اور 15 رنوں سے جیت جانے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے حوصلے ممبئی میں کھیلے جا رہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یقینی طور پر بلندیوں پر پرواز کر رہے ہوں گے۔لیکن ٹیم کے ایک اہم رکن کی اعصابی…

اعصاب شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا 2 وکٹوں سے فتح یاب، سیریز برابر

نو عمر پیٹرک کمنز کی پہلے ٹیسٹ میں عمدہ گیند بازی اور اعصاب شکن مراحل میں بریڈ ہیڈن اور مچل جانسن کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی حاصل کر کے سیریز 1-1 سے برابر کر ڈالی۔ 310 رنز کے…

آسٹریلیا نے مکی آرتھر کو نیا کوچ منتخب کر لیا

بالآخر عقدہ کھل گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کوچ مکی آرتھر آخر کیوں پاکستان کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں دکھا رہے تھے کیونکہ انہیں دنیا کی عظیم ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی کوچنگ مل گئی ہے۔ یوں آسٹریلیا کی ہمیشہ ملکی کوچ مقرر کرنے کی طویل روایت…

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ و محدود اوورز کے دستوں کا اعلان، وہاب ریاض بدستور…

اسپاٹ فکسنگ معاملے کے حوالے سے فوجداری مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا مستقبل بالکل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ایک تیز گیند وہاب ریاض اور دوسرا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کے…