ویسٹ انڈیز کو اننگز سے شکست، بھارت سیریز جیتنے میں کامیاب

بھارت نے نہ صرف بلے بازی بلکہ اسپن گیند بازی میں بھی اپنی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے کھیل کے تمام شعبوں میں چت کر دیا اور کولکتہ کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ با آسانی ایک اننگز اور 15 رنز سے جیت لیا۔ یوں بھارت…

دورۂ بھارت کا ایک روزہ مرحلہ، ویسٹ انڈین ٹیم کا اعلان، گیل اور براوو بدستور باہر

ویسٹ انڈیز نے دورۂ بھارت کے محدود اوورز کے مرحلے کے لیے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں جیسن محمد اور سنیل نرائن کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کو حال ہی میں کھیلے گئے مقامی ایک روزہ ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے…

سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی تحلیل، انتخابات اگلے ماہ ہوں گے

سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا اور اگلے ماہ انتخابات کے ذریعے بورڈ کے عہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سری لنکا کی وزارت کھیل کے میڈیا سیکرٹری ہرشا ابیکون نے کہا ہے کہ "وزیر کھیل مہندنندا الوتھگاماگے نے ایک نوٹیفکیشن کے…

دورۂ آسٹریلیا کے لیے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی دستے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ماہ دسمبر میں دو ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹیم میں بلے باز…

فکسنگ کا جن بوتل سے باہر، سابق سربراہ اینٹی کرپشن یونٹ کے ہوشربا انکشافات

لگتا کہ فکسنگ کا جن بوتل سے باہر آ چکا ہے، کم از کم بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی (اینٹی کرپشن) یونٹ کے سابق سربراہ سر پال کونڈن کے حالیہ انکشافات کے بعد تو ایسا ہی لگتا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ میچ اور اسپاٹ فکسنگ میں صرف پاکستان…

کیا محمد حفیظ رواں سال ایک ہزار رنز مکمل کر پائیں گے؟

'شاہینوں کے شہر' سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کے لیے 2011ء کیریئر کا یادگار ترین سال ثابت ہوا ہے۔ اس سال کے دوران وہ اب تک 26 ایک روزہ مقابلوں میں 39.00 کے اوسط سے 897 رنز بنا چکے ہیں جن میں تین سنچریاں اور…

شاہد خان آفریدی (پاکستان)

نام: صاحبزادہ محمد شاہد خان آفریدی پیدائش: یکم مارچ 1980ء، خیبر ایجنسی کردار: آل راؤنڈر بلے بازی کا انداز: دائیں ہاتھ سے بلے بازی گیند بازی کا انداز: دائیں ہاتھ سے لیگ بریک تعارف دنیا کی کرکٹ کی تاریخ کے سب سے جارح مزاج…

مالنگا اور جے وردھنے نے سری لنکا کو فتح دلا دی، سیریز 1-1 سے برابر

سری لنکا نے عمدہ گیند بازی کے ذریعے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میں 25 رنز سے شکست دے کر ایک روزہ مقابلوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان لاستھ مالنگا کے ابتدائی کرارے وار نہ سہہ سکا اور بعد ازاں عمر اکمل کی 91 رنز کی فائٹنگ اننگز بھی…

آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بیرونی دباؤ کا شکار، ٹیسٹ چیمپئن شپ 2017ء تک مؤخر

خدشات کے عین مطابق آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا انعقاد 2017ء تک مؤخر کر دیا گیا ہے جس کا باضابطہ اعلان سوموار کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے دبئی میں کیا۔ چیمپئن شپ ابتدائی طور پر 2013ء میں طے شدہ تھی لیکن بین…

عالمی درجہ بندی 900 سے زائد پوائنٹس حاصل کرنے والے 20 گیند باز

آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز ڈیل اسٹین نے 900 پوائنٹس حاصل کرنے کا اہم سنگ میل عبور کیا جسے کرکٹ کی تاریخ میں ان سے قبل صرف 19 گیند باز حاصل کر…