زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

بلے بازوں کی نااہلی کا مقابلہ، سری لنکا نے بنگلہ دیش کو ہرادیا

صرف 67 رنز پر 8 وکٹیں گنوانے والا سری لنکا بچ گیا جبکہ 53 رنز کے اضافے پر 8 وکٹوں سےمحروم ہوجانے والا بنگلہ دیش ہار گیا۔ ایسا لگتا ہے طویل عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ میں موجود بنگلہ دیش کی "کارکردگی" میں ایک طرح تسلسل ضرور موجود ہے، وہ ہے…

سری لنکا نے ساری کسریں بنگلہ دیش سے نکال لیں، بھاری بھرکم جیت

چند روز قبل شارجہ میں پاکستان کے خلاف مایوس کن شکست کھانے کے بعد سری لنکا نے تمام تر کسریں دنیائے کرکٹ میں کمزور ترین حریف بنگلہ دیش سے نکال لیں اور میرپور، ڈھاکہ میں ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 248 رنز کی بھاری فتح حاصل…

سلہٹ میں نہیں کھیلیں گے، سری لنکا کا بنگلہ دیش کو جواب

ایشیائی کرکٹ کونسل میں اپنی صدارت کے بل بوتے پر ایشیا کپ کی میزبانی برقرار رکھنے والے بنگلہ دیش کے سامنے اک نئی مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ دنیا پر ظاہر کرنے کے لیے کہ بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے محفوظ جگہ ہے، سری لنکا کے خلاف سیریز کا بہتر اندا زمیں…

ایشیا کپ معاملہ: فیصلے پر پاکستان کرکٹ کے مستقبل کا انحصار

بنگلہ دیش میں طے شدہ ایشیا کپ 2014ء میں شرکت کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ 'دیکھو اور انتظار کرو' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ کیونکہ ابھی ایونٹ کے انعقاد میں چند ہفتے باقی ہیں، لیکن بنگلہ دیش میں امن و امان کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے اور…

حکومت کہے گی تو ایشیا کپ میں شرکت کریں گے: نجم سیٹھی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے دفاعی چیمپئن پاکستان کے تمام تر خدشات کے بالائے طاق رکھتے ہوئے نہ صرف ایشیا کپ 2014ء بنگلہ دیش ہی میں منعقد کرنے کی ٹھانی ہے بلکہ پاکستان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اگر وہ نہ کھیلا تب بھی ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق…

بنگلہ دیش ہی ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا

سنگین و کشیدہ حالات کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش سے ایشیا کپ 2014ء کی میزبانی واپس لینے سے انکار کردیا ہے اور اب ٹورنامنٹ طے شدہ وقت کے مطابق 27 فروری سے بنگلہ دیش ہی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے چند روز قبل…

پاکستان بنگلہ دیش کو سبق سکھانے کا خواہشمند، امن وامان کی صورتحال پر تشویش ظاہر کردی

بالآخر 'اونٹ پہاڑ کے نیچے' آ گیا ہے اور پاکستان نے بنگلہ دیش کو اس کی "حرکتوں" پر سبق سکھانے کا تہیہ کرلیا ہے، جو 2012ء میں سال بھر دورۂ پاکستان کے معاملے پر 'کبھی ہاں، کبھی ناں' کرتا رہا اور بالآخر امن و امان کی صورتحال کو بہانہ بنا کر…

پانچ سال بعد بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ کی پہلی فتح، واحد ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی

ایک روزہ سیریز میں 2010ء کا 'ڈراؤنا خواب' ایک مرتبہ پھر نظر آنے کے باوجود نیوزی لینڈ نے ہمت نہیں ہاری اور واحد ٹی ٹوئنٹی میں سخت مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 15 رنز سے زیر کرلیا۔ 205 رنز کا بھاری بھرکم ہدف بنگلہ دیش کو زیر کرنے کے لیے کافی…

نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اور "بنگلہ واش"

تین سال قبل جب نیوزی لینڈ دنیائے کرکٹ کی "کمزور ترین ٹیم" کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلا تھا تو چار-صفر کی ناقابل یقین شکست کا بہانہ یہ بنایا گیا کہ ہم نے بھرپور تیاری نہیں کی تھی لیکن اس مرتبہ جبکہ نیوزی لینڈ نے دورۂ بنگلہ دیش سے قبل سری…

نیوزی لینڈ ایک اور کلین سویپ کے دہانے پر، بنگلہ دیش کی ایک اور تاریخی فتح

2010ء کے دورۂ بنگلہ دیش میں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہونے والا نیوزی لینڈ ایک مرتبہ پھر اسی سرزمین پر ان چاہی تاریخ دہرا رہا ہے۔ جی ہاں، بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں باآسانی 40 رنز سے شکست دے کر سیریز دو-صفر سے جیت لی ہے…