زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

[ریکارڈز] اشرفل محروم، مشفق نے تاریخ میں نام لکھوا لیا

قسمت دیکھئے، محمد اشرفل جو ڈبل سنچری کے تاریخی سنگ میل سے محض 11 رنز کے فاصلے پر تھے، منزل کو حاصل کرنے میں ناکام رہے اور 152 رنز کے ساتھ دن کا آغاز کرنے والے کپتان مشفق الرحیم ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اشرفل، جنہوں نے 189…

[ریکارڈز] محمد اشرفل اک تاریخی سنگ میل کے قریب

مقابلہ سری لنکا کے میدانوں میں ہو اور رنز کے انبار نہ لگیں؟ ایسا ممکن نہیں۔ اگر مہمان ٹیم جدوجہد کرتی دکھائی بھی دے تو میزبان کبھی بھی ان کورنز تلے دبانے سے نہیں چوکتے۔ کچھ ایسی ہی کہانی کا آغاز گال کے خوبصورت میدان میں ہوا جہاں سری لنکا…

بنگلہ دیش کے لیے دھچکہ؛ شکیب الحسن دورہ سری لنکا سے باہر ہوگئے

بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن آئندہ ماہ شروع ہونے والے دورہ سری لنکا میں ٹیم کے ہمراہ نہیں جا رہے۔ وہ دائیں پنڈلی کے پٹھوں کی سرجری کے بعد چھ ہفتوں تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں جس کے باعث انہیں دورہ سری لنکا کے لیے منتخب بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سے…

پاکستان کا انکار، بنگلہ دیش سخت مشکلات میں گھر گیا

پاکستان نے 'اونٹ کے پہاڑ کے نیچے آنے' کا انتظار کیا، اور عین اس وقت پر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ سے ہاتھ کھینچ لیا جب اس کے آغاز میں صرف دو دن رہ گئے تھے۔ اور یوں پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ کھیلنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کر کے بنگلہ دیش سےدورۂ…

بنگلہ دیش کی بے وفائی، پاکستان پھر بھی وفا کرے

تین مارچ 2009ء کا سورج پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے خاتمے کا سبب بنا اور سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک ہونے والے حملے کے باعث دنیائے کرکٹ نے پاکستان سے اپنا رُخ موڑ لیا۔ اُس وقت سے اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ…

بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر دورۂ پاکستان سے مکر گیا

بالآخر وہی ہوا جس کا خدشہ بھی تھا اور امکان بھی، کہ بنگلہ دیش سالِ نو پر دورۂ پاکستان سے ایک مرتبہ پھر مکر گیا ہے۔ یوں پاکستان کرکٹ بورڈ کو ’ایک ہی سوراخ سے دوسری مرتبہ ڈس لیا گیا‘ ہے، جو اس وقت مجوزہ مختصر سیریز کے لیے بھرپور تیاریاں کر…

دورۂ پاکستان: بنگلہ دیش اب آئی سی سی کا منتظر، سیریز پھر کھٹائی میں

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے جب بھی کوئی امید کی واضح کرن نظر آتی ہے، اک نہ اک معاملہ ایسا ضرور کھڑا ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سیریز خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ اب بھی کچھ ایسی ہی کہانی دہرائی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا…

بنگلہ دیش ’ایک مرتبہ پھر‘ دورۂ پاکستان کا خواہشمند

سال بھر ’کبھی ہاں، کبھی ناں‘ کا تماشہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر یہ کہہ رہا ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کرنے کا خواہاں ہے اور اگر معاملات طے پا گئے تو وہ اگلے ماہ یعنی جنوری 2013ء میں مختصر سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ سکتا ہے۔…

بنگلہ دیش کا ایڑی چوٹی کا زور، سیموئلز بھاری ، ویسٹ انڈیز فتحیاب

ویسٹ انڈیز کے دورۂ بنگلہ دیش کا اختتام اک زبردست فتح کے ساتھ ہوا ہے جہاں واحد ٹی ٹوئنٹی میں مارلون سیموئلز کی شاندار بلے بازی بنگلہ دیش کی سر توڑ کوششوں پر بھاری پڑ گئی اور ویسٹ انڈیز 18 رنز سے مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔ شیر بنگلہ…

اعصاب شکن معرکہ اور بنگلہ دیش کی تاریخی فتح

دو سال قبل جب بنگلہ دیش نے مہمان نیوزی لینڈ کو سیریز میں 4-0 سے شکست دے کر دنیا پر ثابت کر دیا تھا کہ وہ کم از کم اپنے گھر میں دیگر ٹیموں کے لیے لوہے کا چنا ثابت ہوگی اور کسی حد تک یہی ثبوت اس نے رواں سال ایشیا کپ کے دوران بھی دیا، جہاں وہ…