زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

سوان اور پیٹرسن نے انگلستان کی نمبر ایک پوزیشن بچا لی، سیریز برابر

کولمبو ٹیسٹ کے آخری روز جب انگلستان کو محض 94 رنز کا ہدف ملا تو اس کے بلے بازوں کے ذہن میں ضرور ابوظہبی کی یادیں گردش کر رہی ہوں گی جہاں صرف 145 رنز کے تعاقب میں وہ 72 پر ڈھیر ہو گئے تھے اور عالمی درجہ بندی میں ان کی سرفہرست پوزیشن کو پہلا…

انگلش بورڈ دانش کنیریا کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گا، پابندی کا خدشہ

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ الزامات کے تحت دانش کنیریا اور مروین ویسٹ فیلڈ کے خلاف انضباطی کارروائی کرے گا۔ دونوں ای سی بی کے انسداد بدعنوانی قوانین کو توڑنے کے الزامات کا سامنا کریں گے۔ انگلش کاؤنٹی ایسکس کے سابق تیز…

ہیراتھ انگلستان اور فتح کے درمیان حائل ہو گئے، سری لنکا کی شاندار جیت

انگلستان فتح کی جانب گامزن تھا، لیکن ۔۔۔۔ وہی ہوا جو عالمی نمبر ایک بننے کے بعد سے ’بابائے کرکٹ‘ کے ساتھ ہوتا آ رہا ہے کہ وہ برصغیر کی کنڈیشنز میں اسپن گیند بازی کے سامنے چاروں شانے چت ہو جاتا ہے، اور اس مرتبہ بھی انگلش بلے بازوں اور فتح کے…

[آج کا دن] ٹیسٹ کی تاریخ کی سب سے طوفانی اننگز

اگر شکست خوردہ ٹیم کے کسی کھلاڑی کی جانب سے تاریخ کی عمدہ ترین اننگز کا سوال پوچھا جائے تو میرا جواب دس سال قبل آج ہی کے روز ناتھن آسٹل کی ڈبل سنچری اننگز ہوگا۔ اتنی تباہ کن ڈبل سنچری اننگز شائقین کرکٹ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ آسٹل کی یہ…

دورۂ سری لنکا کے لیے انگلش دستے کا اعلان، مورگن باہر

انگلستان نے گزشتہ سال ہوم گراؤنڈ پر چند تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی نمبر ایک پوزیشن تو حاصل کر لی لیکن اس کا اصل امتحان رواں سال شروع ہوا جب اسے پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں سیریز کھیلنا پڑی اور پہلے ہی پرچے میں وہ بری طرح ناکام…

اعصاب شکن مقابلہ، سیریز انگلستان کے نام

حتمی اوور میں انگلستان کی شاندار گیند بازی نے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کر دیا، بالکل ویسے ہی جیسا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں عمر گل کی تباہ کن باؤلنگ نے انگلستان کو جیت کی بو پانے کے باوجود منزل تک نہ پہنچنے دیا تھا۔ ایک بڑا فرق جو…

پاکستان انگلش فیلڈرز کے ہاتھوں شکست کھا گیا

ویسے تو پاکستان بلے بازی میں بھی انگلستان سے کہیں کم درجے کی ٹیم ہے لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں انگلستان کی فتح کی سب سے اہم وجہ ان کی بہترین فیلڈنگ تھی جس میں پاکستان کا اُن سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہ انگلش فیلڈرز کے…

’گل ڈوزر‘ نے انگلستان کو یقینی فتح سے محروم کر دیا

عمر گل اور سعید اجمل کی آخری اوورز میں شاندار گیند بازی نے پاکستان کو ایک یقینی شکست سے بچا لیا، جس نے پہلا ٹی ٹوئنٹی 8 رنز سے جیت کر تین مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاک-انگلستان سیریز کے آغاز کے…

’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا؟‘ پاکستان کو جوابی وائٹ واش

’یہ دو دن میں کیا ماجرا ہو گیا؟‘ چند روز قبل انگلستان کے خلاف تاریخی ’گرین واش‘ کا جشن منانے والا پاکستان ایک روزہ سیریز میں خود گوروں کے ہاتھوں ’اصلی تے وڈے‘ وائٹ واش کا شکار ہو گیا۔ انگلستان نے اچانک ہی فارم میں واپس آ جانے والے کیون…

اسپاٹ فکسنگ میں برطانوی کھلاڑی کو قید کی سزا، دانش کنیریا بڑی مصیبت میں گرفتار

اسپاٹ فکسنگ کا اسکینڈل بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ اور کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا ہے لیکن ملوث پائے گئے تینوں کھلاڑیوں کے افسوسناک انجام کے باوجود بھی اسپاٹ فکسنگ کے نئے مقدمات میں پاکستانی کھلاڑیوں کا نام سامنے آ رہا ہے…