زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

جے وردھنے کی شاندار سنچری اننگ، سری لنکا نے سیریز برابر کر دی

مہیلا جے وردھنے کی کیریئر بیسٹ اننگ کی بدولت سری لنکا نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں انگلستان کو کچل کر رکھ دیا اور 69 رنز سے با آسانی فتح سمیٹ کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا۔ اوول میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی…

انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند

انگلستان رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے گا جس کے لیے مقام کا تعین پہلے ہی کیا جا چکا ہے یعنی پاکستان کی یہ 'ہوم' سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ بدھ کو انگلینڈ…

انگلستان کا آل راؤنڈ کھیل؛ سری لنکا کو 110 رنز سے شکست

پانچ ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلستان نے سری لنکا کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 110 رنز کے بڑے فرق سے فتح اپنے نام کی. تاریخی اوول گراؤنڈ پر بارش سے متاثر یہ میچ 32 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں انگلستانی…

واحد ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا کا آل راؤنڈ کھیل؛ انگلستان کو 9 وکٹوں سے شکست

انگلستان کے دورے پر موجود سری لنکا نے ٹی ٹوئنٹی کے موجودہ عالمی چیمپئین کو اس کے اپنے میدان پر چاروں شانے چت کردیا. دونوں مدمقابل ٹیموں کی جانب سے ٹیسٹ سیریز کے بالکل برعکس کارکردگی نظر آئی. ایک جانب انگلستان کے کھلاڑیوں نے نوآموزوں سے بھی…

سری لنکا اور انگلستان کے خلاف پاکستان کی 'ہوم سیریز' دبئی منتقل

پاکستانی ٹیم، سری لنکا اور انگلستان کے خلاف اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گی۔ پاکستان کے شورش زدہ حالات کے باعث ٹیموں کی پاکستان آمد سے انکار کے بعد ان دونوں سیریز کا انعقاد بھی دبئی میں کیا جائے گا۔ اس سے قبل کرکٹ بورڈ کی جانب…

سنگاکارا کی یادگار سنچری، تیسرا ٹیسٹ ڈرا، انگلستان سیریز کا فاتح

قائم مقام کپتان کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ برابر کرنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ انگلستان کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے سے نہ روک سکا۔ یوں اینڈریو اسٹراس الیون نے نیٹ ویسٹ…

سری لنکا کے خلاف انگلستان کے دستے کا اعلان

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے مرحلے کے لیے دستے کا اعلان کر دیا۔ دونوں مرحلوں میں انگلستان کی ٹیم نئے قائدین کے ساتھ میدان میں اترے گی جن میں ایلسٹر کک ایک روزہ اور اسٹورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی دستے کی قیادت کریں گے۔…

بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوں گا؛ کولنگ ووڈ

انگلستان کے سینئر آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہوں گے۔ کولنگ ووڈ جن کی زیر قیادت انگلستان نے 2010ء میں ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ جیتا تھا، حال ہی میں انگلستان کے ٹی ٹوئنٹی دستے…

جمی اینڈرسن فٹ قرار، تیسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب

انگلستان کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے سری لنکا کے خلاف آخری ٹیسٹ کے لیے خود کو مکمل فٹ قرار دیا ہے تاہم انہیں جمعرات کو شروع ہونے والے حتمی مقابلے کے لیے دو روزہ تربیت میں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔ اینڈرسن اتوار کو لنکاشائر اور…

سری لنکن بلے باز میچ بچانے میں کامیاب، لارڈز ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطی اس مرتبہ نہیں دہرائی اور انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا اور یوں لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا۔ رنز کے ہدف تک پہنچنا تو سری لنکا کے بس میں نہ تھا…