زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

سب کچا چٹھا کھول دوں گا: آئی سی سی کے صدر کی دھمکی

ابھی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے صدر مصطفیٰ کمال کا بھارت-بنگلہ دیش مقابلے پر رونا ہی ختم نہیں ہوا تھا کہ عالمی کپ 2015ء کے فائنل میں فاتح کو ٹرافی دینے کے معاملے نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کیونکہ آئی سی سی نے…

بال ٹمپرنگ کو قانونی حیثیت دی جائے، عظیم بیٹسمین بیری رچرڈز کا مطالبہ

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز بیری رچرڈز نے جدید کرکٹ میں گیند اور بلّے کے درمیان مقابلے کے دن بدن بڑھتے ہوئے عدم توازن کے خاتمے کے لیے گیند سے چھیڑ چھاڑ (بال ٹمپرنگ) کو قانونی شکل دینے کی تجویز دی ہے۔ 28 ہزار سے زائد فرسٹ کلاس رنز…

عالمی کپ کا پہلا تنازع، جیمز ٹیلر سنچری سے محروم

عالمی کپ کے پہلے روز آسٹریلیا اور انگلستان کا مقابلہ ویسے تو بے جوڑ تھا لیکن دونوں اننگز کی آخری گیندوں پر خوب تماشے ہوئے۔ پہلے آسٹریلوی اننگز کا اختتام مسلسل تین گیندوں پر تین وکٹیں گرنے کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ اسٹیون فن عالمی کپ میں ہیٹ…

عالمی کپ، ہاٹ اسپاٹ استعمال نہیں ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے گزشتہ عالمی کپ کی طرح اس بار بھی فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے استعمال کا فیصلہ تو تین ماہ قبل کرلیا تھا، لیکن آج اعلان کیا گیا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی شامل نہیں ہوگی۔ ڈی آر ایس کا پہلی بار…

عالمی کپ کے دوران باؤنڈری 90 میٹر کے فاصلے پر ہوگی

بین الاقوامی کرکٹ کے بلے بازوں کے حق میں بڑھتے ہوئے جھکاؤ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے اور چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے تسلیم کیا ہے کہ جدید کرکٹ بلوں نے کرکٹ کے توازن کو بری طرح بگاڑ دیا ہے اور یہ معاملہ آئی سی…

آسٹریلیا نمبر ایک کی حیثیت سے ورلڈ کپ کھیلے گا

دنیائے کرکٹ کے 'تین بڑوں' کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز میں آسٹریلیا کی شاندار کامیابی نے عالمی درجہ بندی میں اس کے نمبر ایک مقام کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ آسٹریلیا سہ فریقی سیریز میں ناقابل شکست رہا ۔ اس نے انگلستان کو تینوں مقابلوں میں…

عالمی کپ فائنل: برابری کی صورت میں فیصلہ سپر اوور میں ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر عالمی کپ 2015ء کا فائنل برابر ہوا تو فاتح کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعے کیا جائے گا۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ جس طرح چار سال قبل 2011ء میں فائنل کے…

عالمی کپ 2015ء کی تمام ٹیمیں

عالمی کپ کے باضابطہ آغاز سے تقریباً ایک ماہ قبل ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے حتمی 15 رکنی دستوں کے اعلان کے ساتھ ہی تمام ٹیموں کا اعلان ہوگیا ہے۔ 14 فروری سے شروع ہونے والی عالمی کپ میں کل 14 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ٹیسٹ کھیلنے…

وارنر، شیکھر، کوہلی، مصباح پر جرمانے، ملنے کی سرزنش

ایک جانب جہاں ہاکی کے میدان میں بھارت کے خلاف تاریخی جیت کے بعد پاکستان کے کھلاڑیوں کے آپے سے باہر ہوجانے پر تنقید کی جارہی ہے تو دوسری جانب کرکٹ کے میدانوں میں بھی صورتحال کچھ مختلف نہیں۔ ایک طرف آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور بھارت کے ویراٹ…

آئی سی سی کا نرالا فیصلہ، آف اسپنر کو آف اسپن پھینکنے سے ہی روک دیا

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی "چھاپہ مار کارروائیوں" کے بعد اب "گرفتار شدگان" کی "ضمانتوں" پر "رہائی" کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ تین دنوں میں تین ایسے گیندبازوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی گئی ہے،…