زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

سینانائیکے اور ولیم سن کو باؤلنگ کی اجازت، حفیظ قانونی حدود سے باہر قرار

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے سچیتھرا سینانائیکے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن کو بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی یہی دونوں…

عالمی کپ 2015ء: وارم-اپ مقابلوں کا شیڈول جاری

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے عالمی کپ 2015ء کے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس میں مقابلے کے آغاز کے اوقات اور وارم اپ مقابلے بھی شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق عالمی کپ سے قبل 8 سے 13 فروری تک ایڈیلیڈ، کرائسٹ چرچ، ملبورن اور سڈنی میں کل 14…

محمد عامر کا معاملہ وقت طلب ہے، فوری فیصلہ نہیں ہوگا: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بوررڈ کی جانب سے محمد عامر کی پابندی میں نرمی کی درخواست کی وصولیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آئی سی سی کی تقریب…

عالمی درجہ بندی میں بھارت کے بلے باز چھا گئے

سری لنکا کے شاندار کلین سویپ، اور بیٹنگ کے بے رحمانہ مظاہرے کے بعد بھارت کے بلے باز عالمی درجہ بندی میں مزید آگے پہنچ گئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جاری کردہ تازہ ترین عالمی درجہ بندی کے مطابق ویراٹ کوہلی کیریئر کی 21 ویں…

انفرادی درجہ بندی، پاکستانی کھلاڑی بلندیوں کی جانب گامزن

سال بھر کی مایوس کن کارکردگی کے بعد جب پاکستان کے اوسان خطا ہوچکے تھے، لیکن متحدہ عرب امارات میں تین یادگار فتوحات کے بعد اب ٹیم نہ صرف سنبھل چکی ہے بلکہ عالمی درجہ بندی میں بھی ایک شایان شان مقام پر کھڑی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف کلین سویپ کے…

آئی سی سی ایوارڈز: مچل جانسن چھا گئے، دونوں اعلیٰ ترین اعزازات جیت لیے

آسٹریلیا کے تیز گیندباز مچل جانسن نے دنیائے کرکٹ کے دونوں اعلیٰ اعزازات جیت لیے ہیں اور یوں ہم وطن رکی پونٹنگ کے بعد تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں جنہیں دو مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ملی ہے۔ 2004ء میں شروع…

امپائروں کی گفتگو بھی براہ راست نشر کی جائے گی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین آئندہ سیریز میں ایک تجربہ کیا جائے گا جس میں فیصلہ سازی کے لیے میدان میں موجود امپائروں اور ٹی وی امپائر کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی براہ راست نشر کی جائے گی۔…

آئی سی سی نے قانون میں نرمی کردی، محمد عامر کی واپسی کی راہ ہموار

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اپنے انسداد بدعنوانی کے قوانین میں ترمیم کے ذریعے پابندی کے شکار کھلاڑیو ں کو قبل از وقت ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے یعنی پاکستان کے نوجوان تیز باؤلر محمد عامر جلد ہی مقامی کرکٹ میں کھیلتے نظر آئیں گے۔…

آف اسپنرز کے گرد گھیرا تنگ، میلکم والر کے باؤلنگ ایکشن پر بھی شک

آف اسپن گیندبازوں کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع ہوچکا ہے اور مشکوک باؤلرز کی فہرست میں تازہ اضافہ زمبابوے کے آف اسپنر میلکم والر کا ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے بعد والر…

آئی سی سی ایوارڈز 2014ء، حتمی امیدواروں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے رواں سال آئی سی سی ایوارڈز کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی بھی اعزاز کے لیے نامزد نہیں کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی کتنی…