زمرہ محفوظات

آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اقدامات پر مفصل خبریں، مضامین اور فیچرز

آئی سی سی کا غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن، ایک اور باؤلر مشتبہ ایکشن کی زد میں

اسپن گیندبازوں کے باؤلنگ ایکشن کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب اس سلسلے میں تازہ اضافہ زمبابوے کے آف اسپنر پراسپر اُتسیا کا ہے۔ پراسپر کو زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلے گئے تیسرے و…

”پہنچی وہیں پہ خاک“، پاکستان عالمی درجہ بندی میں واپس چھٹی پوزیشن پر

پاکستان اور بھارت اپنے حریفوں سری لنکا اور انگلستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد عالمی درجہ بندی میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ انگلستان تیسری اور سری لنکا چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔ پاک-لنکا اور ہند-انگلستان ٹیسٹ…

کمار سنگاکارا ایک مرتبہ پھر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف فاتحانہ ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال میں بھارت اور انگلستان کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ…

پاکستان کے زخموں کے لیے نمک، سعید اجمل کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ کردیا گیا

سری لنکا کے خلاف گال میں شکست کے زخم تو بہت گہرے ہیں ہی، لیکن سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہونے سے پاکستان کے ان زخموں پر خوب نمک چھڑکا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز رپورٹ میں سعید اجمل کی…

بھارت تن تنہا عالمی کپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا

عالمی کرکٹ پر بھارت کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ اگر کسی کو اس میں شک و شبہ ہے تو وہ آئی سی سی کے اگلے آٹھ سالہ فیوچر ٹورز پروگرام پر نگاہ ڈال لے جس کے مطابق بھارت کو تاریخ میں پہلی بار نہ صرف ورلڈ کپ کی میزبانی…

آئی سی سی نے درخواست رد کردی، بھارت اپنا سا منہ لے کر رہ گیا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بھارت کی درخواست رد کرتے ہوئے انگلستان کے باؤلر جیمز اینڈرسن کے خلاف اپیل نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایک روز قبل بھارت نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ٹرینٹ برج تنازع میں جیمز اینڈرسن کے بے قصور قرار…

اینڈرسن-جدیجا تنازع، فیصلے سے ناخوش بھارت آئی سی سی پہنچ گیا

بھارت ظاہر تو یہی کرتا رہا کہ وہ اینڈرسن-جدیجا معاملے کو پس پشت ڈال کر اب اپنی توجہ آنے والے دو اہم ٹیسٹ میچز پر رکھے گا لیکن بھارتی بورڈ اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے تصدیق کی ہے کہ تنازع پر کیے گئے فیصلے سے بھارت ناخوش ہے اور اس نے آئی…

معین علی غزہ یا فلسطین کی حمایتی کلائی پٹیاں نہ پہنیں: آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلش آل راؤنڈر معین علی کو ایجیس باؤل میں جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران غزہ اور فلسطین سے متعلق کلائی پٹیاں پہننے پر تنبیہ جاری کرتے ہوئے انہیں آئندہ ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔ پاکستانی نژاد معین علی…

معین علی کی غزہ اور فلسطین کی حمایت؛ آئی سی سی تحقیقات کرے گا

انگلینڈ کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر معین علی نے بھارت کے خلاف ساؤتھمپٹن میں جاری تیسرا ٹیسٹ غزہ اور فلسطین کی حمایت میں کلائی پٹی (wrist band) باندھ کر کھیلا، اور یوں ایک ہنگامہ کھڑا ہوچکا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے معین…

"۔۔۔۔ ہیرا پھیری سے نہ جائے،" جنوبی افریقہ کی ایک مرتبہ پھر بال ٹمپرنگ

گال ٹیسٹ کے تیسرے روز جب ڈیل اسٹین کے سامنے سری لنکا کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ رہی تھیں۔ ڈیل اسٹین قہر برسا رہے تھے اور سری لنکا کے بیٹسمین یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں دے کر سر جھکائے میدان سے لوٹ رہے تھے۔ اس مرحلے پر جب چائے کے وقفے پر…