زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

میک کولم کی طوفانی اننگز، وسیم اکرم کا ریکارڈ بال بال بچ گیا

شارجہ میں برینڈن میک کولم کی طوفانی اننگز نے کئی ریکارڈز کو خطرے میں ڈالا لیکن کسی بڑے اور اہم ریکارڈ کو نقصان دیے بغیر ڈبل سنچری کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ نہ وہ تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکاڈ توڑ سکے اور نہ ہی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا…

محمد حفیظ ڈبل سنچری کے بہت قریب، اور ایک مرتبہ پھر محروم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں جاری تیسرا ٹیسٹ محض ایک دن میں روپ بدل چکا ہے۔ پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر پاکستان بالادست مقام پر تھا تو دوسرا روز مکمل ہونے پر نیوزی لینڈ ایسی پوزیشن پر ہے کہ مقابلہ اس کی گرفت میں دکھائی دیتا…

پاکستان ایک ہی دن میں عرش سے فرش پر

فلپ ہیوز کے انتقال کی روح فرسا خبر کی وجہ سے جیسے ہی پہنچی، پاک-نیوزی لینڈ تیسرے و اہم ترین ٹیسٹ میں بھی ایک دن کا وقفہ آ گیا۔ دونوں ممالک کے بورڈز نے گزشتہ روز فیصلہ کیا تھا کہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کے کھیل کو ایک روز کے لیے موخر کردیا جائے اور…

پاک-نیوزی لینڈ شارجہ ٹیسٹ، دوسرے دن کا کھیل موخر

آسٹریلیا کے اوپنر فلپ ہیوز کی جوان موت نے دنیائے کرکٹ کو سخت صدمہ پہنچایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پاک-نیوزی لینڈ شارجہ ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل موخر کردیا گیا ہے۔ فلپ ہیوز منگل کو شیفیلڈ شیلڈ کے ایک مقابلے کے دوران حریف گیندباز شان…

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی دوسری جانچ میں حوصلہ افزاء نتائج

جیسے جیسے عالمی کپ نزدیک آتا جا رہا ہے، پاکستان کے "پابند" اسپنر سعید اجمل کی بے تابی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ 37 سالہ آف اسپن گیندباز اپنے نئے باؤلنگ ایکشن کی 'غیر سرکاری' جانچ کے لیے اس وقت برطانیہ میں موجود ہیں اور دوسرے تجربے میں سوائے…

کینیا اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا

پاکستان ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے کوشاں ہے اور اس سمت میں ایک اہم قدم اٹھنے جا رہا ہے۔ کینیا کی قومی ٹیم اگلے مہینے پاکستان 'اے' کے خلاف پانچ ون ڈ ے مقابلے کھیلنے کے لیے لاہور آئے گی۔ یہ دورہ رواں ماہ کیا جانا تھا…

محمد عامر کا معاملہ وقت طلب ہے، فوری فیصلہ نہیں ہوگا: آئی سی سی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بوررڈ کی جانب سے محمد عامر کی پابندی میں نرمی کی درخواست کی وصولیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں آئی سی سی کی تقریب…

نظریں ورلڈ کپ پر ہیں، جلد واپس آؤں گا: سعید اجمل

پابندی کے شکار پاکستان کے 'جادوگر' آف اسپن گیندباز سعید اجمل اپنے باؤلنگ ایکشن کو قانونی حدود میں لانے کے لیے تگ و دو کررہے ہیں۔ ان کی نظریں عالمی کپ 2015ء پر مرکوز ہیں اور اب تک ہونے والی پیشرفت سے بہت مطمئن اور خوش دکھائی دیتے ہیں۔ اس وقت…

عالمی درجہ بندی: سرفراز احمد، ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے

دبئی میں پاک-نیوزی لینڈ دوسرا ٹیسٹ انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی نتیجے تک پہنچے تمام ہوا لیکن اس ٹیسٹ کو ہیجان انگیز مرحلے تک پہنچانے کے تمام اہم کرداروں نے عالمی درجہ بندی میں اپنے قدم بھی آگے بڑھائے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ…

احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی صحت یابی، آئندہ سیریز میں واپسی کا امکان

اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باوجود فتوحات حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے لیے اب مزید خوشخبریاں موجود ہیں کیونکہ اس کے کئی کھلاڑی اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تیار ہیں۔…