زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

محمد عامر کے خلاف عدالتی محاذ کھلنے کا امکان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے انسداد بدعنوانی کے ضوابط میں نرمی کے ساتھ ہی اب پاکستان کے باصلاحیت، لیکن دامن پر فکسنگ کا داغ رکھنے والے، تیز باؤلر محمد عامر کی واپسی کی راہیں ہموار ہوگئی ہیں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پابندی کا سامنا…

نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ٹیسٹ، پاکستانی دستے میں کوئی تبدیلی نہیں

فتوحات کی راہ پر گامزن دستے میں تبدیلی کا کوئی جواز بھی نہیں بنتا اس لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ یہاں تک کہ زخمی احمد شہزاد کے متبادل تک کو طلب نہیں…

محمد حفیظ بھی مشکوک باؤلرز کی فہرست میں

پاکستان ٹیسٹ میں مسلسل فتوحات ضرور حاصل کررہا ہے، لیکن عالمی کپ سے صرف تین ماہ کے فاصلے پر ایک روزہ ٹیم کی کارکردگی تشویش ناک حد تک مایوس کن ہے۔ رواں سال کے اوائل میں ایشیا کپ کی شکست سے لے کر آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں کلین…

مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان بن گئے

مصباح الحق نے چند روز پہلے آسٹریلیا کے خلاف ایک سنگ میل عبور کرتے ہوئے عمران خان کو پیچھے چھوڑا تھا، جب وہ کپتان کی حیثیت سے پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بنے تھے، لیکن اب نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ میں شاندار…

نیوزی لینڈ کا حشر بھی آسٹریلیا جیسا، پاکستان پھر جیت گیا

آسٹریلیا کے خلاف سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا، مصباح الیون نے بالکل وہیں سے جوڑتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ 248 رنز کے بھاری مارجن سے جیت لیا اور تین مقابلوں کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ 'جیت کا…

عالمی کپ 2015ء: پاک-بھارت مقابلے کے ٹکٹ صرف 12 منٹوں میں فروخت

پاکستان اور بھارت کے باہمی کرکٹ تعلقات منقطع ہوئے کوئی 7 سال گزر چکے۔ درمیان میں صرف ایک بار محدود اوورز کی ایک مختصر سیریز کھیلی گئی لیکن اس کے علاوہ سوائے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے کبھی یہ دونوں روایتی حریف مقابل نہیں آئے۔ اب صرف…

زخمی احمد شہزاد کی وطن واپسی، ٹیسٹ سیریز سے باہر

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد سر پر لگنے والی چوٹ کے بعد صحت کی بحالی اور آرام کی خاطر فوری طور پر وطن واپس آ رہے ہیں، یوں ممکنہ طور پر ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 176 رنز…

نئے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع ملیں تو وہ اپنی اہلیت ثابت کریں: خالد لطیف

دس سال قبل انڈر-19 ورلڈ کپ بنگلہ دیش میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان نے خالد لطیف کی قیادت میں فائنل جیت کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ ایک یادگار ورلڈ کپ تھا، جدید کرکٹ کے کئی ستارے اسی ٹورنامنٹ سے منظرعام پر آئے۔…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے یادگار ٹیسٹ مقابلے – قسط 1

پاکستان متحدہ عرب امارات میں حالیہ یادگار فتوحات کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف بھیانک ترین ریکارڈ رکھتا ہے۔ پاکستان نے 58 سالوں میں کینگروز کے خلاف کل 59 ٹیسٹ مقابلے کھیلے اور حالیہ کلین سویپ کو ملا کر صرف 14 میچز ہی جیت پایا، جبکہ اس کے…

[ریکارڈز] پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان

پاکستان کی تاریخ کا کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان کون ہے؟ آپ کا اندازہ بالکل درست ہے، عمران خان کے علاوہ کون ہوسکتا ہے؟ لیکن اردو کے محاورے 'بد اچھا، بدنام برا' کی عملی تصویر مصباح الحق عمران خان کا یہ ریکارڈ توڑنے کے بہت قریب آ گئے ہیں۔ اگر مصباح…