زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

وکٹیں گرنے سے سارا منصوبہ تلپٹ ہوگیا، مصباح الحق

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ 150 رنز تک محفوظ انداز میں پہنچنے کے بعد سرفراز احمد کو اوپر بھیج کر جلد از جلد ہدف تک پہنچنے کا منصوبہ تھا لیکن یکے بعد دیگرے تین وکٹیں گرنے سے سارا منصوبہ تلپٹ ہوگیا اور ہمیں پہلے میچ بچانا پڑا۔…

دبئی ٹیسٹ دلچسپ مقابلے کے بعد ڈرا، سیریز میں پاکستان کی ناقابل شکست برتری

نیوزی لینڈ ٹاس جیتنے، پہلی اننگز میں 403 رنز جوڑنے اور پہلی اننگز میں 287 رنز پر پاکستان کے 8 کھلاڑی آؤٹ کرنے کے باوجود مقابلہ نہ جیت سکا۔ یوں پاکستان کی سیریز میں ایک-صفر کی برتری اب ناقابل شکست ہوگئی ہے اور نیوزی لینڈ کے لیے آخری ٹیسٹ…

اگر پاکستان میچ جیت گیا تو یہ یادگار ترین سنچری ہوگی: سرفراز احمد

سرفراز احمد کی سنچری اور اسپن گیندبازوں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ پاک-نیوزی لینڈ دبئی ٹیسٹ کو ایک بہت دلچسپ مرحلے میں داخل کردیا ہے۔ اس مقام تک پہنچانے میں سب سے اہم کردار سرفراز کی سنچری کا تھا جنہوں نے چوتھے دن 112 رنز…

سرفراز احمد ، میچ کی کایا پلٹ دینے والا کھلاڑی

مایوس کن دورۂ سری لنکا کے اختتام پر جب پاکستان کا شکست خوردہ دستہ متحدہ عرب امارات پہنچا تو آتے ہی آسٹریلیا کی گرفت میں جکڑا گیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی کے بعد تینوں ون ڈے میچز میں بھی پاکستان کو ہار سہنا پڑی تو ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اب پاکستان…

محمد عامر پر پابندی نرم کرنے کا باضابطہ مطالبہ کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے باضابطہ مطالبہ کردیا ہے کہ وہ محمد عامر کی پابندی کی سزا میں نرمی کرے تاکہ وہ اگلے سال اگست میں پابندی کے خاتمے سے قبل ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں۔ محمد عامر اگست 2010ء میں انگلستان کے…

[ریکارڈز] یونس خان سال میں ایک ہزار رنز

سال 2014ء کے اوائل میں دبئی میں یونس خان کے 77 رنز بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی تھی لیکن اس کے ذریعے یونس نے ایک ایسے سنگ میل کی جانب پہلا اہم قدم ضرور بڑھایا جو بالآخر آج دبئی ہی کے مقام پر حاصل کیا گیا، یعنی ایک سال میں ایک ہزار ٹیسٹ…

حفیظ اگلے ہفتے انگلستان میں باؤلنگ ایکشن کی جانچ کروائیں گے

پاکستان کے آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے لیے اگلے ہفتے انگلستان جائیں گے جہاں لیسٹرشائر کی لفبرا یونیورسٹی میں ان کے ایکشن کو بایومکینیکل بنیادوں پر جانچا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ کے پہلے مقابلے میں…

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے یادگار ٹیسٹ مقابلے – قسط2

اگر دو دن کا کھیل باقی ہو اور میزبان کو جیتنے کے لیے صرف 127 رنز کا ہدف درپیش ہو تو باؤلنگ کرنے والی ٹیم صرف اسی صورت میں جیت سکتی ہے کہ اس کے گیندباز وسیم اکرم اور وقار یونس ہوں۔ جب دونوں 'ڈبلیوز' اپنے عروج پر تھے تو انہوں نے نیوزی لینڈ کے…

پہلی اننگز میں 400 رنز، نیوزی لینڈ کے لیے نیک شگون

مسلسل تین فتوحات حاصل کرنے کے بعد دبئی میں پاکستان بلند حوصلوں کے ساتھ میدان میں اترا لیکن صرف دو دن میں ہی پچھلے قدموں پر آ چکا ہے۔ ٹام لیتھم کی ایک اور شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں ایسا ہندسہ عبور کرلیا ہے، جس کے بعد…

اپنی کارکردگی سے پاکستان ٹیم کا مستقل حصہ بنوں گا: فواد عالم

پاکستان محدود اوورز کی کرکٹ میں مایوس کن نتائج کے بعد اس وقت ٹیسٹ میں فتوحات سمیٹ رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں دو تاریخی فتوحات کے بعد اس وقت نیوزی لینڈ کے مقابلے پر بھی پاکستان سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔ اگر…