زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

اینڈرسن کے باؤنسر سے احمد شہزاد زخمی

پاکستان کے اوپنر احمد شہزاد نے ابوظہبی میں جاری پاک-نیوزی لینڈ پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی لیکن کھانے کے وقفے سے قبل آخری اوور میں کوری اینڈرسن کی ایک اٹھتی ہوئی گیند پر ہک کرنے کی غلطی انہیں بہت مہنگی پڑ گئی۔ گیند بلے…

احسان علی، پاکستان کا نوعمر ڈبل سنچورین

آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے بلے باز خوب جوہر دکھا رہے ہیں۔ اتنی سنچریاں پاکستانی بیٹسمینوں نے شاید سالوں میں نہیں بنائی ہوں گی، جتنی پچھلے ایک مہینے کے عرصے میں بن گئیں۔ لیکن اس کے باوجود کرکٹ کا ایک کھیل ایک بہتے دھارے…

احمد شہزاد ہٹ وکٹ، پاکستان کی تاریخ کے گیارہویں بلے باز

گولی کی سی رفتار سے آنے والے باؤنسر پر ہک کھیلنے کی غلطی احمد شہزاد کو بہت مہنگی پڑ گئی کیونکہ اس کی وجہ سے وہ انتہائی تکلیف دہ انداز میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوگئے اور کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری تک پہنچنے میں ناکام رہے۔ ابوظہبی میں جاری پاکستان…

ملک کی نمائندگی کے خواب کو سچ ثابت کرنے کا جنون ہے: شاہ زیب خان

غیر قانونی باؤلنگ ایکشن کے خلاف بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کریک ڈاؤن نے آف اسپن گیندبازوں کے لیے سخت حالات پیدا کردیے ہیں۔ اب تک سعید اجمل سمیت متعدد آف اسپن باؤلرز پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور کئی اپنے منطقی انجام کے منتظر ہیں۔ ان حالات نے…

اب کیا فائدہ ’’لالا‘‘ جی!!

پیڑ پر لگے پھل کو بھی اگر درست وقت پر نہ اتارا جائے تو وہ گل سڑ جاتا ہے۔ درست وقت پر فیصلے کی اہمیت سے بھلا کون انکار کرسکتا ہے؟ مگر شاہد خان آفریدی میدان کے ساتھ ساتھ اس سے باہر بھی درست وقت کا انتخاب کرنا بھول جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں…

پی سی بی چار اسٹیڈیم ضلعی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا خواہشمند

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے عدم انعقاد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی انتظامیہ نے چند اہم فیصلے کرنے کی ٹھان لی ہے اور اس سلسلے کا ایک قدم چار بین الاقوامی اسٹیڈیمز ضلعی انتظامیہ کے سپرد…

نیا باؤلنگ ایکشن بھی موثر ہوگا، سعید اجمل واپسی کے لیے پر تولنے لگے

پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل کو یقین ہے کہ ان کا تبدیل شدہ باؤلنگ ایکشن نہ صرف قانونی حدود کے اندر ہوگا بلکہ وہ باؤلنگ بھی ویسے ہی موثر ہوں گے جیسے پہلے تھے۔ 37 سالہ سعید اجمل اپنے نئے باؤلنگ ایکشن کی ابتدائی جانچ کے لیے چند…

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ، پاکستان کا فاتح دستہ برقرار

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ابوظہبی میں تاریخی فتح حاصل کرنے والے 16رکنی دستے کو اسی میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے بھی برقرار رکھا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں 356 رنز کے…

یونس اور مصباح سرفہرست 10 بلے بازوں میں شامل

پاک-آسٹریلیا سیریز سے قبل یہ خدشہ تھا کہ شاید یہ دو ٹیسٹ یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کے خاتمے کا سبب بن جائیں۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف پے در پے شکستوں کے بعد ٹیم کے حوصلے پست تھے لیکن ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ…

یہ معجزہ ہی تھا!!

معجزہ صرف یہی تو نہیں کہ 9 ٹیموں میں پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ٹیم ورلڈ کپ جیت جائے بلکہ معجزہ تو یہ بھی ہے مصباح الحق آسٹریلین باؤلرز چیر پھاڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کرڈالیں اور ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج…