زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

اعصاب شکن مقابلہ؛ مصباح اور چیمہ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی بھی جتوا دیا

سری لنکا کے خلاف سیریز کے سنسنی خیز ترین مقابلے کے بعد پاکستان نے ایک اور فتح کے ساتھ دورے کا یادگار و شاندار انداز میں اختتام کیا ہے۔ واحد ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میں خصوصا مصباح الحق کے اعصاب پر قابو رکھ کر ذمہ دارانہ اننگز اور پاکستانی…

کیا دورۂ بنگلہ دیش محسن خان کا بطور کوچ آخری دورہ ہوگا؟

عبوری کوچ محسن حسن خان کی زیر تربیت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف فتوحات کے جھنڈے گاڑے ہیں اور ٹیسٹ اور ایک روزہ دونوں سیریز میں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوا ہے لیکن اس کے باوجود بطور ہیڈ کوچ محسن خان کی مستقل تقرری کے امکانات واضح نہیں…

جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست، پاکستان ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں

ایک جانب پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کامیابیوں کی منازل طے کر رہی ہے وہیں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں جنہوں نے ویمنز ورلڈ کپ 2013ء کوالیفائرز کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ اس…

سعید اجمل ایک روزہ کرکٹ کے نمبر ون گیند باز بن گئے

پاکستان کے اسپن گیند باز سعید اجمل ایک روزہ کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد بالآخر درجہ بندی میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ سعید اجمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر تھے لیکن سیریز…

عمر، مصباح اور سہیل تنویر نے پاکستان کو 4-1 سے فتح دلا دی

سہیل تنویر کی عمدہ گیند بازی اور کپتان مصباح الحق اور عمر اکمل کی فتح گر شراکت کی بدولت پاکستان نے آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں سری لنکا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر 4-1 کے بڑے مارجن سے ایک روزہ سیریز جیت لی ہے اور یوں ایک روزہ کرکٹ کی…

سلمان بٹ اور محمد عامر کی اپیلیں مسترد، سزائیں برقرار

برطانیہ کی اعلی ترین عدالت نے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ اور تیز گیند باز محمد عامر کی جانب سے قید کی سزاؤں کے خاتمے کے لیے دائر کی گئی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ یوں دونوں کھلاڑیوں پر قید کی سزائیں بدستور لاگو رہیں گی۔ بدھ کو سماعت کے…

اگلے سال بنگلہ دیش کے دورۂ پاکستان کے امکانات

پاکستان کسی بھی قیمت اپنے وطن عزیز میں کرکٹ کے میدانوں کی رونق بحال کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے اس نے دو چیزوں پر سودے بازی کی ہے، ایک تو انگلستان کے خلاف ایک اہم سیریز سے قبل بنگلہ دیش کے دورے پر رضامندی کا اظہار اور دوسرا بین…

پاکستانی خواتین نے عالمی کپ 2013ء کے لیے کوالیفائی کر لیا

پاکستان نے آئی سی سی خواتین عالمی کپ کوالیفائر 2011ء کے اہم مقابلے میں نیدرلینڈز کو 193 رنز کے زبردست مارجن سے شکست دے کر خواتین عالمی کپ 2013ء میں جگہ بنا لی۔ جبکہ سرفہرست چار میں شامل ہونے کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ نے ویمنز ورلڈ ٹی…

دورۂ بنگلہ دیش کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ و محدود اوورز کے دستوں کا اعلان، وہاب ریاض بدستور باہر

اسپاٹ فکسنگ معاملے کے حوالے سے فوجداری مقدمے کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان کے دو کھلاڑیوں کا مستقبل بالکل تاریک دکھائی دے رہا ہے، ایک تیز گیند وہاب ریاض اور دوسرا وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا۔ دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورۂ بنگلہ دیش کے…

بوم بوم؛ شاہد آفریدی نے تن تنہا پاکستان کو سیریز جتا دی

شاہد آفریدی نے اپنے پسندیدہ ترین میدان شارجہ میں 8 سال بعد کرکٹ کی واپسی کا زبردست جشن منایا اور تن تنہا پاکستان کو رواں سال ایک اور سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ 75 رنز کی میچ کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن اننگز کے علاوہ انہوں نے اپنی…