زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

محسن خان انگلستان کے خلاف بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے

پاکستان نے عبوری کوچ محسن حسن خان کو انگلستان کے خلاف سیریز کے لیے بھی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جبکہ کوچنگ کا دیگر عملے کی مدت میں بھی ایک مزید سیریز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ محسن خان کو یہ ذمہ داری نئے کوچ کے حصول کے لیے معاملات کو حتمی…

محسن خان کی مدت میں توسیع روکنے کی کوششیں، پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سرگرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کے لیے اس وقت میدان گرم ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عہدیداران کا ایک گروہ محسن خان کی مدت میں توسیع کو روکنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ قابل اعتبار ذرائع نے سوموار کو کرک نامہ کو بتایا کہ…

بنگلہ دیش نے دورۂ پاکستان پر رضامندی ظاہر کر دی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپریل 2012ء میں پاکستان کا دورہ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں اگلے ماہ یعنی جنوری میں ایک ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے جو پاکستان میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کے دورۂ پاکستان…

ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری کے لیے پی سی بی کی نئی ٹاسک ٹیم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں مقامی کرکٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ماضی کے اہم ترین کھلاڑیوں کو ایک جگہ پر جمع کر کے سفارشات طلب کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے ایک خصوصی ٹاسک ٹیم کی منظوری دی ہے جس کی…

بنگلہ دیش کو اننگز کی ہزیمت، پاکستان کو ناقابل شکست برتری حاصل

ٹیسٹ کرکٹ میں آمد کے بعد سے اب تک کوئی اہم کامیابی حاصل نہ کرنے والا بنگلہ دیش ایک مرتبہ پھر پاکستان کے ہاتھوں اننگز کی شکست سے دوچار ہوا جو طویل طرز کی کرکٹ میں اس کی اننگز کے مارجن سے 35 ویں شکست تھی۔ پاکستان کی جانب سے یونس خان کی ڈبل…

[آج کا دن]: کراچی میں پاکستان کے راج کا خاتمہ، انگلستان اندھیرے میں فتحیاب

کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کے لیے خوش قسمت ترین میدان رہا ہے، اک ایسا میدان جہاں پاکستان نے 46 سال تک راج کیا اور دنیا کی کوئی ٹیم اسے زیر نہیں کر پائی۔ 2000ء میں انگلستان کے دورۂ پاکستان سے قبل پاکستان نے یہاں کھیلے گئے 34 میں سے 17…

جولین فاؤنٹین کے پاکستان فیلڈنگ کوچ بننے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ نئے چیئرمین ذکا اشرف کی نگرانی میں پاکستان کرکٹ کو ایک مرتبہ پھر عروج کی جانب گامزن کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے نئے ہیڈ کوچ کے علاوہ کھیل کے تینوں اہم شعبوں باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے لیے…

[ریکارڈز] ڈبل سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے باز

پاکستان کے بلے باز یونس خان نے چٹاگانگ میں بنگلہ دیش کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ مقابلے میں ڈبل سنچری داغ کر ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے ڈبل سنچری کا کارنامہ دوسری مرتبہ انجام دیا ہے۔اس سے قبل وہ 2005ء میں بھارت کے خلاف…

پاک-انگلستان سیریز: ٹیسٹ اور ایک روزہ میں ڈی آر ایس استعمال ہوگا

دنیا کے امیر ترین کرکٹ بورڈ کی جانب سے امپائر کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (ڈی آر ایس) پر کڑی تنقید اور بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے پینترے بدلنے کے باوجود پاکستان آج بھی ان ممالک میں شامل ہے جو ڈی آر ایس کی افادیت کو سمجھتے ہیں اور تمام تر…

سعید اجمل، 2011ء میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز

‏عبد القادر اور پھر مشتاق احمد جیسے اسپنرز کے بعد پاکستان میں ثقلین مشتاق نے اسپن گیند بازی کو منتہائے کمال تک پہنچایا لیکن بدقسمتی سے اس کے بعد پاکستان معیاری اسپنرز سے طویل عرصے کے لیے محروم ہو گیا۔ 2004ء میں ثقلین مشتاق کے بین الاقوامی…