زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پابندی کے ایام میں تعلیم پر توجہ دوں گا، محمد عامر

پابندی کے شکار پاکستانی تیز باؤلر محمد عامر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پابندی کے ایام کے دوران تعلیم پر توجہ دیں گے۔ 18 سالہ محمد عامر کرکٹ نوعمری میں ہی بین الاقوامی کرکٹ میں آنے کے باعث اپنے تعلیمی سلسلےکو جاری نہیں رکھ پائے تھے اور اسپاٹ…

پاکستان کی کوارٹر فائنل کی جانب پیش رفت؛ کینیڈا کو شکست

کہا جاتا ہے میچ ہمیشہ بلے بازوں کی کارکردگی سے دلچسپ اور سنسنی خیز بنتا ہے لیکن جس میچ کی تفصیل آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ دونوں ٹیموں کی گیند بازی کے باعث سنسنی کے مراحل طے کرتا اور اپ سیٹ سے اپنا دامن بچاتا اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو کے…

محمد آصف کا پابندی کے خلاف ثالثی عدالت سے رجوع

اینٹی کرپشن ٹربیونل کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث قرار دیے گئے پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے بھی محمد عامر اور سلمان بٹ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کی درخواستوں پر…

مصباح و آفریدی نے سری لنکا کو زیر کر لیا، گروپ پوزیشن مضبوط

گروپ 'اے' کے ایک اہم میچ  میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے کر گروپ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔یوں پاکستان نے عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ بھی برقرار رکھا ہے۔ گو کہ اسے ٹورنامنٹ کی…

سلمان بٹ نے بھی کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

گزشتہ روز پاکستانی تیز گیند باز محمد عامر کی جانب سے کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کیے جانے کے بعد سلمان بٹ نے بھی پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ سلمان بٹ کے وکیل یاسین پٹیل نے بتایا کہ ان کی قانونی ٹیم لارڈز ٹیسٹ…

متنازع انٹرویو؛ یاسر حمید پر پابندی و جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بلے باز یاسر حمید کے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی برطانوی اخبار 'نیوز آف دی ورلڈ' کو اسپاٹ فکسنگ تنازع کے بعد دیے گئے انٹرویو کے ضمن میں لگائی گئی ہے۔ اس انٹرویو میں یاسر حمید نیوز آف دی ورلڈ…

سری لنکا کا رواں سال دورۂ پاکستان پر غور، پاکستان کا خیر مقدم

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کرکٹ کے چیئرمین سوماچندرا ڈی سلوا کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے جو انہوں نے رواں سال اکتوبر میں پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز کے بارے میں دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ…

عامر کی پابندی کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں قصور وار ٹھہرائے گئے پاکستان کے تیز گیند باز محمد عامر نے پابندی کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ محمد عامر نے نجی پاکستانی ٹی وی چینل 'جیو نیوز' سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے وکیل شاہد…

پاکستان کا فاتحانہ آغاز؛ کینیا کو 205 رنز سے شکست

عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور کینیا کے مابین مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا۔ پاکستان نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے عمر اکمل کی برق رفتار 71 رنز کی…

آخری وارم اپ، پاکستان کو انگلستان کے ہاتھوں شکست

کینیڈا کے خلاف شکست کے دہانے پر پہنچ کر بچ جانے والے انگلستان نے اپنے آخری وارم اپ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر عالمی کپ سے قبل کچھ اعتماد حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بدترین شکست اور کینیڈا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد یہ…