زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاکستانی کھلاڑیوں پر بدعنوانی کے مقدمے کی باضابطہ سماعت 20 مئی سے ہوگی

پاکستان کے تین کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف کے خلاف دھوکہ دہی اور بد عنوانی کے مقدمے کی سماعت کا باضابطہ آغاز 20 مئی سے ہوگا۔ ایک برطانوی عدالت نے گزشتہ روز مقدمے کی باضابطہ سماعت کی تاریخ کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تینوں…

شعیب اختر عالمی کپ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے

پاکستان کے برق رفتار گیند باز شعیب اختر عالمی کپ 2011ء کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔ انہوں نے اپنے اس فیصلے کا اعلان جمعرات کی صبح کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شعیب اختر پریس کانفرنس کے دوران آبدیدہ بھی…

’کوئی ڈر نہیں‘ کوارٹر فائنل میں بھارت کا سامنا کرنے کی خواہش ہے، آفریدی

پاکستان کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ عالمی کپ کا کوارٹر فائنل بھارت میں کھیلنے سے ہرگز نہيں گھبراتے بلکہ انہوں نے اصرار کیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ پڑوسی ممالک کے درمیان…

زمبابوے کو کچلتے ہوئے پاکستان کوارٹر فائنل میں

پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں زمبابوے کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل مرحلے میں اپنی جگہ مستحکم کرلی ہے۔ باؤلرز کے لیے مددگار کنڈیشنز کے باوجود زمبابوے کے کپتان ایلٹن چگمبورا کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے حیران کن فیصلے…

عمر اکمل ‘زخمی’، وکٹ کیپنگ کے لیے کوئی آپشن نہیں بچا؟

کہیں یہ گزشتہ واقعے کا ری پلے تو نہیں کہ جہاں بڑے بھائی مشکل میں دکھائی دیے وہیں چھوٹا بھائی قربانی دینے آ پہنچا۔ جی ہاں، عمر اکمل جنہیں کپتان شاہد آفریدی بطور وکٹ کیپر اگلے میچ میں استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انگلی…

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مرکزی معاہدوں کا اعلان، کامران اکمل بھی شامل

پاکستان نے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود وکٹ کیپر کامران اکمل سمیت 7 کھلاڑیوں کے ساتھ زمرہ اول (کیٹگری 'اے') کے ششماہی معاہدے کا اعلان کر دیا ہے۔ امران اکمل نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف عالمی کپ 2011ء کے اہم میچ میں تین…

پاکستان کا کامران اکمل کو نہ کھلانے پر غور

نیوزی لینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر کامران اکمل کو اگلے گروپ میچز میں نہ کھلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ 'اے' کے اہم میچ میں کامران اکمل وکٹوں کے پیچھے تین مرتبہ گیند پکڑنے میں ناکام رہے۔…

‘دے گھما کے’ ٹیلر نے پاکستان کو عرش سے فرش پر پٹخ دیا

اگر آپ کی سالگرہ کا دن ہو، اور میچ عالمی کپ کا ہو، تو بطور بلے باز آپ کی خواہش کیا ہوگی؟ جی ہاں! سنچری اسکور کرنا۔ اور اگر حریف ٹیم آپ کو ابتداء ہی میں دو مرتبہ کیچ ڈراپ کر کے موقع دے تو میرے خیال میں سنچری سے کم کسی اننگ پر بات بنتی بھی…

آسٹریلیا کے خلاف فتح کے لیے عزم و حوصلے کی ضرورت ہے، وسیم اکرم

پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے ٹیموں کو بھرپور منصوبہ بندی اور عزم و حوصلے کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلیا عالمی کپ میں مسلسل 25 میچز سے ناقابل شکست ہے۔ انہیں آخری مرتبہ وسیم اکرم کی زیر…

پاکستان کے خلاف مرلی نے کئی غیر قانونی گیندیں کیں، ڈیرل ہیئر

ماضی کے متنازع آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر نے کہا ہے کہ کئی بین الاقوامی امپائرز جانتے ہیں کہ سری لنکا کے اسپنر متیاہ مرلی دھرن کا باؤلنگ ایکشن مشتبہ ہے لیکن وہ تنازع سے دامن بچانے کے لیے اس سے صرف نظر کرتے ہیں۔ آسٹریلوی اخبار ہیرلڈ سن کو…