زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سرفراز، اسد اور یاسر چھا گئے، پاکستان بالآخر گال میں کامیاب

پاکستان نے اسد شفیق اور سرفراز احمد کی کایاپلٹ بلے بازی اور پھر یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی زبردست شکست دینے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے اور دوسرے روز بدترین بلے بازی کے…

پاکستان کے لیے حتمی و فیصلہ کن ضرب کا دن

گال میں پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوجانے کے باوجود پاکستان ابتدائی تین دن تک سخت جدوجہد کرتا دکھائی دیا۔ دوسرے روز سری لنکا نے صرف 3 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تو پاکستان کے گیندبازوں کے دانتوں تلے پسینہ آتا دکھائی دے رہا تھا۔ پھر بھی کچھ ہمت…

پاکستان، گال سے پہلے، گال کے بعد

سری لنکا ایک عرصے تک دنیائے کرکٹ میں ایک نوآموز ٹیم سمجھا جاتا رہا ہے۔ خاص طور پر 1996ء کے عالمی کپ سے قبل تک ہر زبردست ریکارڈ اسی کے خلاف بنتا تھا لیکن پھر اچانک سری لنکا خاک تلے سے اٹھا اور آج ایک جانی مانی قوت ہے۔ آج پاکستان اسی طاقت…

سعید اجمل کی عدم موجودگی سری لنکا کے لیے باعثِ رحمت

ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کی کرکٹ میں دنیا کے بہترین گیندبازوں میں شمار ہونے والے سعید اجمل کی عدم موجودگی، اور اب نئے باؤلنگ ایکشن کے ساتھ بے ضرر ثابت ہونا، دنیا کے کئی بلے بازوں کو سکھ کا سانس فراہم کررہا ہے۔ زیادہ تر اس…

دورۂ سری لنکا، پاکستان پہلی آزمائش میں کامیابی حاصل نہ کرسکا

پاکستان کے لیے تو بنگلہ دیش لوہے کا چنا ثابت ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ دور اندیشوں سری لنکا کے جاری دورے سے کچھ اچھی امیدیں وابستہ نہیں ہیں۔ جن کو کچھ خوش فہمی تھی، وہ سری لنکا بورڈ پریزیڈنٹس الیون کے خلاف پہلے ٹور مقابلے میں ضرور دور ہوگئی…

پاکستان ’اے‘ کی آخری مقابلے میں پہلی فتح

اپنے "بڑوں" کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ابتدائی دونوں مقابلے میں بھاری شکستیں کھانے کے بعد بالآخر پاکستان 'اے' نے سری لنکا کے دورے پر اپنی پہلی و آخری کامیابی حاصل کر ہی لی۔ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان کے مختار…

”نوجوان و باصلاحیت“ پاکستانی بلے باز 47 گیندوں پر 32 رنز نہ بنا سکے

دو چار ہاتھ جب لبِ بام رہ گیا، ضرب المثل بن جانے والا یہ مصرعہ سنا تو ہم نے کئی بار ہوگا لیکن آج سری لنکا کے دورے پر موجود پاکستان 'اے' کے ساتھ جو ہوا ہے، وہ واقعی اس کی عملی مثال ہے۔ 40 اوورز میں 221 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 33 ویں…

شکست دامن سے چمٹ گئی، پاکستان 'اے' بھی ناکام

شکست پاکستان کے دامن سے اس بری طرح چمٹ گئی ہے کہ چاہے حریف بدل جائے، طرز اور نوعیت تبدیل ہوجائے، لیکن نتیجہ وہیں ڈھاک کے تین پات ہے۔ ایک جانب قومی ٹیم پر بنگال کا جادو چل چکا ہے، اور وہ ایک فتح کو ترس رہی ہے، وہیں لنکا ڈھانے کے عزم سے جانے…

جون و جولائی میں پاک-لنکا سیریز کا امکان

عالمی کپ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے لیے ایک مصروف عہد کا آغاز ہونے جارہا ہے اور جون و جولائی میں سری لنکا کے خلاف سیریز بھی طے ہونے جارہی ہے۔ اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر اتفاق ہوگیا تو پاکستان تین ٹیسٹ،…

جنوبی افریقہ نے تاریخ بدل دی، پہلی بار ناک-آؤٹ مقابلہ جیت لیا

عالمی کپ کے ناک-آؤٹ مرحلے کے آغاز کے ساتھ کیا ذہن میں آتا ہے؟ کہ اب سخت اور سنسنی خیز ترین مقابلے شروع ہوں گے لیکن 'اونچی دکان، پھیکا پکوان' کے مصداق عالمی کپ 2015ء کا پہلا کوارٹر فائنل انتہائی یکطرفہ مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کی جیت پر…