زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

بوم بوم؛ شاہد آفریدی نے تن تنہا پاکستان کو سیریز جتا دی

شاہد آفریدی نے اپنے پسندیدہ ترین میدان شارجہ میں 8 سال بعد کرکٹ کی واپسی کا زبردست جشن منایا اور تن تنہا پاکستان کو رواں سال ایک اور سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کر دیا۔ 75 رنز کی میچ کی سب سے بڑی اور فیصلہ کن اننگز کے علاوہ انہوں نے اپنی…

مہیلا جے وردھنے 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے

سری لنکا کے مستند ترین بلے بازوں میں سے ایک مہیلا جے وردھنے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے 9 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے مہیلا جے وردھنے نے یہ اعزاز سری لنکا اور پاکستان…

پاکستانی گیند باز سری لنکا پر ٹوٹ پڑے؛ سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل

اوپنر محمد حفیظ اور عمران فرحت کی جانب سے فراہم کردہ مستند آغاز اور پھر پاکستانی گیند بازوں کی شاندار کارکردگی نے میزبان ٹیم کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میں 21 رنز سے فتح دلوادی. دبئی کے بین الاقوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ کے…

سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی تحلیل، انتخابات اگلے ماہ ہوں گے

سری لنکا کرکٹ کی عبوری کمیٹی کو تحلیل کر دیا گیا اور اگلے ماہ انتخابات کے ذریعے بورڈ کے عہدیداران کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سری لنکا کی وزارت کھیل کے میڈیا سیکرٹری ہرشا ابیکون نے کہا ہے کہ "وزیر کھیل مہندنندا الوتھگاماگے نے ایک نوٹیفکیشن کے…

مالنگا اور جے وردھنے نے سری لنکا کو فتح دلا دی، سیریز 1-1 سے برابر

سری لنکا نے عمدہ گیند بازی کے ذریعے پاکستان کو دوسرے ایک روزہ میں 25 رنز سے شکست دے کر ایک روزہ مقابلوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ پاکستان لاستھ مالنگا کے ابتدائی کرارے وار نہ سہہ سکا اور بعد ازاں عمر اکمل کی 91 رنز کی فائٹنگ اننگز بھی…

آفریدی کی شاندار واپسی، پاکستان 8 وکٹوں سے فتحیاب

سری لنکا کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ ٹیسٹ سیریز کے خاتمے کے بعد ایک روزہ مقابلوں میں بھی جاری ہے اور جہاں پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے ایک روزہ میں پاکستان نے اسے با آسانی 8 وکٹوں سے زیر کر لیا اور پانچ مقابلوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل…

شارجہ ٹیسٹ بے نتیجہ، سیریز میں پاکستان کی تاریخی و یادگار فتح

ملک میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے باعث میزبانی سے محرومی، کرکٹ بورڈ کی نااہل انتظامیہ، کپڑوں کی طرح کپتانوں اور انتظامی عہدوں کی تبدیلی، چہار جانب سے پاکستان پر اٹھنے والی انگلیوں اور پابندیاں عائد کرنے کے اشاروں اور حال ہی میں اسپاٹ…

پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے سری لنکن دستے کا اعلان، مالنگا شامل

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے مرحلے کے لیے اپنے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے اور تیز گیند باز لاستھ مالنگاکی واپسی سے سری لنکن باؤلنگ لائن اپ کو زبردست سہارا ملنے کی توقع ہے جو اب تک پاکستان کے خلاف کوئی قابل ذکر کارکردگی…

ٹیم نے بھرپور، جامع اور پیشہ ورانہ کارکردگی دکھائی؛ مصباح

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف 9 وکٹوں کی شاندار فتح پر اپنی ٹیم کو سراہتے ہوئے کارکردگی کو بھرپور، جامع اور پیشہ ورانہ قرار دیا ہے جبکہ سری لنکن قائد تلکارتنے دلشان بلے بازوں کی ناکامی سے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور اگلے…

پانچ سال بعد پاکستان سری لنکا پر فتحیاب، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

پاکستان سے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ پاکستان نے یہ مقابلہ 1952ء میں اپنی پہلی ٹیسٹ فتح کے یادگار ایام کے دوران جیتا اور یہ…