زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سری لنکا کے کھلاڑیوں کو عالمی کپ کے بعد سے تنخواہ نہیں ملی

عالمی کپ 2011ء کی میزبانی سری لنکا کرکٹ کے لیے مالی طور پر انتہائی ضرر رساں ثابت ہوئی ہے اور وہ اب تک اس کے اثرات سے باہر نہیں نکل پایا۔ گو کہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں اخراجات نکلنے کی توقع تھی تاہم سری لنکا کی ناقص کارکردگی کے…

پہلا ٹیسٹ بچانے کے بعد نفسیاتی برتری حاصل ہے: سری لنکن کپتان

سری لنکا کے کپتان تلکارتنے دلشان نے کہا ہے کہ شکست کے دہانے پہنچنے کے باوجود پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ ڈرا کرنے سے سری لنکا کو سیریز میں حریف پر نفسیاتی برتری حاصل ہو چکی ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ…

فیلڈرز نے مقابلہ ہاتھوں سے گنوا دیا، پاک-سری لنکا پہلا ٹیسٹ ڈرا

ابوظہبی کے صحراؤں میں پاکستانی باؤلرز کی سخت محنت بھی انہیں میچ نہ جتوا سکی، کیونکہ انہیں اپنے ہی فیلڈروں کی ناقص کارکردگی، بلے بازوں کی کچھوا چال اور امپائروں کے غلط فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا، یوں پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہوا۔…

پہلا سیشن اہم ہوگا، چوتھے روز پاکستانی گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی: سنگاکارا

سری لنکا کے بلے باز کمار سنگاکارا نے ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے گیند بازوں کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے بعد صورتحال کچھ ایسی ہے کہ سری لنکا اور شکست کے درمیان محض کمار سنگاکارا کا فاصلہ ہے جو 161 رنز کے ساتھ…

سری لنکا شکست کے بھنور میں، لیکن بیٹنگ کوچ مطمئن

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بھنور پھنسی سری لنکن کشتی کا اب تمام تر انحصار بلے بازی کے بادبانوں پر ہے، گو کہ اس وقت بھی اسے پہلی اننگز کا خسارہ کم کرنے کے لیے 267 رنز کی ضرورت ہے اور اس کی 9 وکٹیں اور دو دن کا کھیل باقی ہے تاہم…

پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز: عالمی درجہ بندی بہتر بنانے کا موقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز منگل سے ابوظہبی میں ہو رہا ہے اور دونوں ٹیموں کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ یعنی عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع میسر آ رہا ہے۔ سری لنکا اس وقت 103 ریٹنگ…

پاکستانی ٹیم عرب امارات روانہ، کوچ و کپتان پرامید

قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز کھیلنے کے لیے مصباح الحق کی قیادت میں سنیچر کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ماہ کے عرصے میں تین ٹیسٹ، 5 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی مقابلے کھیلے جائیں گے۔ اس…

ایرنگا زخمی ہوگئے، پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر

سری لنکا کے نوجوان و باصلاحیت گیند باز شامنڈا ایرنگا زخمی ہو جانے کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کے متبادل کے طور پر کوسالا کولاسیکرا کو طلب کر لیا گیا ہے، جنہیں بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا کوئي تجربہ نہیں ہے گو…

پاکستان کے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے: جیفری بائيکاٹ

انگلستان کے سابق بلے باز اور معروف کمنٹیٹر و تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں سری لنکا کے لیے تمام 10 وکٹیں حاصل کرنا مشکل ہوگا، کیونکہ وہ مرلی دھرن اور لاستھ مالنگا کے جانے کے بعد اُن کی گیند بازی میں دم خم…

باؤلرز اور فیلڈرز کی کارکردگی سیریز کا فیصلہ کرے گی: مصباح الحق

پاکستان کے کپتان مصباح الحق سری لنکا کے خلاف سیریز میں بلے بازی کے حوالے سے کافی پراعتماد دکھائی دیتے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ باؤلرز اور فیلڈرز کی کارکردگی سیریز کا فیصلہ کرے گی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے 'آئی سی سی ریڈیو' سے ہونے…